ریاست

جھارکھنڈ میں کورونا کے 114 ایکٹیو کیسز

Written by Taasir Newspaper

رانچی، 22 جون ۔ جھارکھنڈ کے تین اضلاع سے 16 نئے کورونا مریض پائے گئے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق دو مریض دیوگھر سے، ایک مشرقی سنگھ بھوم (جمشید پور) سے اور 13 رانچی سے ملے ہیں۔
ریاست میں کورونا مریضوں کی کل تعداد اب چار لاکھ 35 ہزار 563 تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران کورونا کا پتہ لگانے کے لیے جانچ جاری ہے۔ ریاست میں کل دو کروڑ، 21 لاکھ، ایک ہزار 478 نمونوں کی جانچ کی گئی ہے۔ ان میں سے 114 ایکٹو کیسز ہیں۔ کورونا سے 4 لاکھ 30 ہزار 130 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ حالانکہ ریاست میں کورونا کی وجہ سے پانچ ہزار، 319 مریضوں کی موت ہو چکی ہے۔ جھارکھنڈ میں کورونا سے صحت یاب ہونے کی شرح 98.75 فیصد اور اموات کی شرح 1.22 فیصد ہے۔

About the author

Taasir Newspaper