کھیل

خواتین ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں ہندستانی اسپنر رادھا یادو کی پوزیشن ہوئی بہتر

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Mosherraf- 28 June

دبئی، 28 جون: ہندوستان کی لیفٹ آرم اسپنر رادھا یادو سری لنکا کے خلاف حال ہی میں ختم ہونے والی T20I سیریز میں شاندار کارکردگی کی بدولت آئی سی سی (انٹرنیشنل کرکٹ کونسل) خواتین کی T20 پلیئر رینکنگ میں 13 ویں مقام پر پہنچ گئی ہیں۔آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین درجہ بندی کے مطابق رادھا سری لنکا کیخلاف سیریز میں چار وکٹیں لینے کے بعد گیند بازوں کی فہرست میں سات درجے اوپر پہنچ کر 13ویں نمبر پر آگئی ہیں۔ بھارت نے تین میچوں کی سیریز 2-1 سے جیت لی۔بلے بازوں کی فہرست میں سری لنکا کے کپتان چامری اٹاپٹو تین میچوں میں 139 رنز بنا کر کیرئیر کی بہترین ساتویں پوزیشن پر پہنچ گئی ہیں۔ انہوںنے دمبولا میں آخری T20 انٹرنیشنل میں 80 ناٹ آؤٹ کی میچ وننگ اننگز کھیلی۔ وہ آل راؤنڈر کی فہرست میں بھی دو درجے بہتری کے ساتھ ساتویں نمبر پر آگئی ہیں۔ہندوستان کی اسمرتی مندھانا (چوتھی)، جمائما روڈریگس (14ویں) اور کپتان ہرمن پریت کور (18ویں) بلے بازی کی فہرست میں اپنی جگہ برقرار رکھی ہیں۔رینکنگ میں آگے بڑھنے والی دوسری ہندوستانی گیند باز پوجا وستراکر ہیں، جو 30 درجے چڑھ کر 32 ویں نمبر پر آگئی ہیں۔ رینوکا ٹھاکر 83 مقام کی چھلانگ لگا کر 97 ویں نمبر پر پہنچ گئی ہیں۔وستراکر اور رینوکا نے T20I سیریز میں دو دو وکٹیں حاصل کی ہیں۔دریں اثنا، سری لنکا کی انوشکا سنجیوانی بلے بازوں میں چار درجے ترقی کر کے 60ویں نمبر پر آگئی ہیں۔ ٹیم کے اسپنر رانا سنگھے، سوگندھا کماری اور انوکا رنویر نے بھی اپنی درجہ بندی میں بہتری لائی ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper