Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

ملک بھر سے

راہل-پرینکا گاندھی نے پارٹی لیڈروں سے آسام کے سیلاب متأثرین کی امدادکو کہا

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Mosherraf-23 June

نئی دہلی ، 23جون: آسام میں سیلاب متاثرین کے تئیں گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے پارٹی لیڈروں اور کارکنوں سے راحت اور بچاؤ کے کاموں میں تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا کہ آسام میں شدید سیلاب کا سامنا کرنے والے اپنے بھائیوں اور بہنوں کے تئیں میری تعزیت۔سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت پیش ہے۔ میں کانگریس کارکنوں اور لیڈروں سے بچاؤ اور بحالی کے کاموں میں مدد کرنے کی اپیل کرتا ہوں۔پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا کہ آسام میں شدید سیلاب سے لاکھوں لوگوں کی زندگیاں متاثر ہوئی ہیں۔میں خدا سے ان سب کی حفاظت کی دعا کرتی ہوں اور میں کانگریس کے تمام کارکنوں سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ اس مشکل وقت میں آسام کے بہنوں اور بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہوں اور امدادی کاموں میں مدد کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں۔

About the author

Taasir Newspaper