کھیل

روچ کی 250 ٹیسٹ وکٹیں مکمل، ویسٹ انڈیز جیت کے قریب

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Mosherraf- 27 June

سینٹ لوشیا، 27 جون: ویسٹ انڈیز نے کائل میئرز (146) اور کریگ برتھویٹ (51) کی بدولت بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں اتوار کو 408 رنز بنا کر 174 رنز کی برتری حاصل کر لی۔ تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک بنگلہ دیش دوسری اننگز میں 132 رنز پر چھ وکٹیں گنواکر مسلسل دوسری شکست کے قریب ہے۔تیسرے دن ویسٹ انڈیز کی اننگز کو 340/5 سے آگے بڑھاتے ہوئے ویسٹ انڈیز نے 64 رنز پر اپنی آخری پانچ وکٹیں گنوا دیں۔ 344 رنز پر چھٹے وکٹ کے طور پر وکٹ کیپر جوشوا ڈی سلوا (29) کے آؤٹ ہونے کے بعد خالد احمد اور شرف الاسلام نے دو دو وکٹیں لے کر ویسٹ انڈیز کی اننگز کو 408 تک محدود کردیا۔172 رنز سے پیچھے رہنے کے بعد دوسری اننگز میں بلے بازی کرنے اتری بنگلہ دیش کی کے سلامی بلے بازوں کو کیمار روچ نے جلد پویلین کا راستہ دکھایا۔ اور اپنی 250 وکٹیں بھی مکمل کر لیں۔ تمیم اقبال نے آٹھ گیندوں پر چار رنز بنائے جبکہ محمود الحسن جوئے نے 21 گیندوں میں تین چوکوں کی مدد سے 12 رنز جوڑے۔ اس کے بعد روچ نے انعام الحق کو چار رنز پر آوٹ کیا اور بنگلہ دیش نے 32 رنز پر تین وکٹیں گنوا دیں۔اس کے علاوہ لٹن داس نے 19 اور شکیب الحسن نے 16 رنز بنائے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے نجم الحسین شانتو نے 42 رنز بنائے۔ نجمل نے 92 گیندوں کی اننگز میں آٹھ چوکے لگائے۔دن کے کھیل کے اختتام پر وکٹ کیپر نورالحسن 16 رنز بنانے کے بعد کریز پر موجود ہیں جب کہ ان کے ساتھی مہدی حسن صفر پر کھیل رہے ہیں۔ بنگلہ دیش، جس نے 132 رنز پر چھ وکٹیں گنوائیں، اب بھی 42 رن سے پیچھے ہے۔

About the author

Taasir Newspaper