Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

کھیل

روہت شرما کا انٹرنیشنل کرکٹ میں 15 سال کا سفر مکمل

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Mosherraf-23 June

نئی دہلی ،23 جون:بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے بین الاقوامی کرکٹ میں اپنے 15 سال مکمل کر لیے ہیں۔ انہوں نے آج کے دن آئرلینڈ کے خلاف ون ڈے میچ سے اپنے بین الاقوامی کیریئر کا آغاز کیا۔ اس کے بعد انہوں نے ٹی ٹوئنٹی میں بھی جگہ بنائی اور 2007 کا ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کا حصہ تھے، تاہم روہت کو 2011 ورلڈ کپ کی ٹیم میں جگہ نہیں ملی اور یہ بات ان کے دل کو چھو گئی۔ اس کے بعد روہت نے سخت محنت کی اور ون ڈے ٹیم میں واپسی کی۔ 2013 میں انہوں نے اپنا پہلا ٹیسٹ میچ بھی کھیلا اور اسی سال سے ODI-T20 میں ٹیم انڈیا کے باقاعدہ اوپنر بن گئے۔اب روہت تینوں فارمیٹس میں ہندوستانی ٹیم کے کپتان ہیں اور تینوں فارمیٹس میں اننگز کا آغاز کرتے ہیں۔ وہ ون ڈے کرکٹ میں تین ڈبل سنچریاں بنانے والے واحد بلے باز ہیں۔ ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ اسکور (264 رنز) بھی روہت کے نام ہے۔روہت شرما نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 15 سال مکمل کرنے پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹر پر لکھا کہ آج میں نے بین الاقوامی کرکٹ میں 15 سال مکمل کر لیے ہیں۔ یہ یقینی طور پر ایک ایسا سفر رہا ہے جسے میں اپنی ساری زندگی یاد رکھوں گا، میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جو اس سفر کا حصہ رہے ہیں۔ ان لوگوں کی وجہ سے جنہوں نے مجھے کھلاڑی بننے میں مدد دی، میں اُن تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ روہت شرما نے اپنا انٹرنیشنل ڈیبیو آئرلینڈ کے خلاف ون ڈے میچ سے کیا تھا۔

About the author

Taasir Newspaper