بہار

رکسول پولیس نے برآمد کیا ممنوعہ کف سیرپ کی بڑی کھیپ

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Mosherraf-23 June

موتیہاری ، 23 جون: ضلع کے رکسول شہر کے پرانی تالاب روڈ پر واقع ایک گودام میں رکسول پولیس نے چھاپہ ماری کر کثیر تعداد میں کوریکس اور دیگر ممنوعہ کف سیرپ برا?مد کیا ہے۔ رکسول تھا نہ کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر اشوک کمار کی قیادت میں پہنچی پولیس ٹیم نے مذکورہ گودام کا تالاتوڑ کر کی گئی کارروائی میں کف سیرپ کے تقریباً 30 کارٹون برا?مد کئے۔ کف سیرپ کو ضبط کرتے ہوئے پولیس نے ضروری تفتیش شروع کردی۔ اس کی تصدیق کرتے ہوئے رکسول کے ایس ایچ او ششی بھوشن ٹھاکر نے بتایا کہ کف سیرپ برا?مد کر لیا گیا ہے۔پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ نشہ کے لئے نوجوانوں کے درمیان کف سیرپ فروخت کیا جارہا ہے۔ جس کے بعد مذکورہ کارروائی کی گئی ہے۔ اس بات کی چھان بین کی جا رہی ہے کہ اس طرح کا کام کہاں کہاں ہو رہا ہے۔

About the author

Taasir Newspaper