کھیل

سرینا ولیمز کی ایک سال بعد ٹینس کورٹ میں واپسی

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Mosherraf-22 June

نیویارک ، 22 جون:معروف امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز ایک سال بعد ٹینس کورٹ میں واپس آ گئی ہیں۔ سرینا ولیمز نے ایسٹبورن ٹینس چمپئن شپ کے ڈبلز ایونٹ کا پہلا میچ جیت کر فاتحانہ آغاز کردیا۔ایسٹبورن ٹینس چمپئن شپ کے ڈبلز ایونٹ کے میچ میں امریکی ٹینس اسٹار اور 23 بار کی گرینڈ سلیم چمپئن سرینا ولیمز اور اونس جیبور کی جوڑی نے بوزکووا اور ٹورمو کی جوڑی کو دو چھ، چھ تین اور تیرہ گیارہ سے شکست دے کر دوسرے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔اگلے ہفتے سے شروع ہونے والے ومبلڈن کے سنگلز ایونٹ میں سرینا واپسی کے لیے پرامید ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper