Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

کھیل

سویڈن نے انجری ٹائم میں گول کر کے ہندوستان کو شکست دی

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Mosherraf-23 June

اسٹاک ہوم، 23 جون (یو این آئی) سویڈن کی انڈر 23 خواتین کی فٹ بال ٹیم نے بدھ کو اینجل ہوم آئی پی میں اپنے میچ میں انجری ٹائم میں گول کرکے  ہندوستان کو ایک-صفر سے شکست دی۔
سویڈش خواتین نے ابتدائی راؤنڈ میں بہتر حملہ کیا، لیکن ہندوستان  نے دباؤ سے نکلتے ہوئے جارحانہ رویہ اختیار کیا۔ہندوستان کو پہلا موقع 12ویں منٹ میں ملا جب منیشا کلیان نے مارٹینا تھوکچوم  سے لیفٹ فلینک پر گیند لی۔ ۔ منیشا نے ہندوستان کے لیے پہلا گول کرنے کی کوشش کی لیکن گیند سیدھی کیپر کے ہاتھ میں چلی گئی۔منیشا نے 35ویں منٹ میں دوبارہ کوشش کی لیکن سویڈش ڈیفنڈر اسے روکنے میں کامیاب رہے۔ 40ویں منٹ میں انجو تمانگ کی طرف سے ایک کوشش تھی لیکن اسے سویڈن کی گول کیپر ایما ہولمگرین نے آسانی سے پکڑ لیا۔حریف ٹیم نے بھی کئی بار گول کرنے کی کوشش کی لیکن ہندوستانی گول کیپر ادیتی چوہان  نے  کئی مواقع پر احتیاط کا مظاہرہ کیا۔ہندوستان کے لیے بہترین موقع میچ کے 73ویں منٹ میں آیا جب پیاری نے منیشا کے پاس کی مدد سے گول کرنے کی کوشش کی لیکن وہ گیند کو جال میں نہ پہنچا سکیں۔میچ کے 90 منٹ کے اختتام پر دونوں ٹیمیں صفر پر تھیں۔ اضافی وقت میں ایبا ہیڈ نے کارنر کک لگائی، جو لن وکیئس کے قدموں میں چلی گئی، انہوں نے 96ویں منٹ میں میچ کے پہلے گول کے ساتھ گیند کو نیٹ میں پہنچا کر سویڈن کو ایک-صفر سے جیت دلائی۔ہندوستانی انڈر 23 خواتین فٹ بال ٹیم کا اگلا میچ 25 جون کو امریکہ کے خلاف ہوگا۔

About the author

Taasir Newspaper