ریاست

سیوان کے جامو میں بجلی کے شارٹ سرکٹ سے لگی آگ، لاکھوں کا املاک جل کر خاکستر

Written by Taasir Newspaper

سیوان، 28 جون۔ ضلع کے گوریا کوٹھی بلاک کے جامو تھانہ علاقہ کے جامو بازار پچھم ٹولی گاو?ں میں منگل کی صبح بجلی کے شارٹ سرکٹ سے اجے پرساد کے گھر میں ا?گ لگ جانے سے لاکھوں کا مالک جل کر خاکستر ہوگیا۔
واقعے کے سلسلے میں بتایا جاتا ہے کہ اجے پرساد کے گھر کے لوگ سو رہے تھے کہ بجلی کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے ان کے گھر میں ا?گ لگ گئی۔ ا?گ کے لہر اتنی تیز تھی کہ ا?س پاس کے گھروں کو اپنے زد میں لے لیا۔ ا?گ کی شعلے اور دھنویں کی بادل دیکھ کر ا?س پاس کے گاو?ں والے موقع پر پہنچ کر ا?گ بجھانے میں مصروف ہوگئے۔ کافی کوشش کے بعد جب ا?گ پر قابو نہیں پایا گیا تو اس کی اطلاع جامو تھانہ کو دی گئی ، ا?گ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر ا?گ بجھانے کا کام شروع کردیا۔ مقامی لوگوں کی کافی کوششوں کے بعد ا?گ پر قابو پالیا گیا۔
اس دوران گھر میں رکھے کپڑے، برتن، کھانے پینے کا سامان، ڈبہ، پلنگ، کر انا کی دکان وغیرہ جل کر راکھ ہو گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ لڑکی کی ا?ئندہ ماہ اجے پرساد کے گھر شادی ہونے والی ہے۔ اس کے لیے کپڑے ، برتن وغیرہ پہلے سے خرید کر رکھ لیے گئے تھے۔
اجے پرساد محلہ میں ایک چھوٹی سی کرانہ کی دکان چلاتیہیں اور پتل گلاس کا ہول سیل کاروبار کرتے ہیں۔ اپنی دکان کی تمام اشیاء￿ گھر کے ایک کمرے میں رکھتے ہیں۔ ا?گ سے ان کا تمام سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

About the author

Taasir Newspaper