کھیل

فواد عالم نے پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ جوائن کرلیا

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Mosherraf- 27 June

اسلام آباد ، 27جون :دورہ سری لنکا کی تیاریوں کے لیے قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس کیمپ جاری ہے۔ پاکستانی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی فواد عالم نے ٹیسٹ اسکواڈ کو جوائن کرلیا۔قومی ٹیسٹ اسکواڈ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میںآج پریکٹس میچ کھیلاگیا۔قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا یکم جولائی تک پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس کیمپ جاری رہے گا۔گزشتہ روز قومی ٹیسٹ اسکواڈ نے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں 3 گھنٹے بھرپور پریکٹس سیشن کیا، کھلاڑیوں نے ہیڈکوچ ثقلین مشتاق، بیٹنگ کوچ محمد یوسف اور بولنگ کوچ شان ٹیٹ کی نگرانی میں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں۔خیال رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم 6 جولائی کو سری لنکا روانہ ہوگی۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کا ا?غاز گال میں 16 جولائی سے ہوگا جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ 24 جولائی سے کھیلا جائے گا۔

About the author

Taasir Newspaper