ریاست

مانو جشن بہاراں میں اسپورٹس مقابلوں کا انعقاد

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Mosherraf- 28 June

حیدرآباد، 28 ؍ جون (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی طلبہ یونین کے ’’جشنِ بہاراں‘‘ میں لڑکے اور لڑکیوں کے لیے اسپورٹس مقابلوں کا اہتمام کیا گیا۔ اس کے تحت اتھیلیٹکس، بیڈ منٹن، شطرنج، کیرم، تھرو بال، والی بال، ٹیبل ٹینس، ویٹ لفٹنگ، کبڈی، کرکٹ کے مقابلے منعقد ہوئے۔
ڈاکٹر اے کلیم اللہ، ڈپٹی ڈائرکٹر اسپورٹس و کوآرڈینیٹر کھیل کود مقابلے کے بموجب لڑکوں کے اتھیلیٹکس مقابلوں میں 200 میٹر میں محمد رضوان نے کامیابی حاصل کی جبکہ 800میٹر میں شانِ علی نے پہلا مقام حاصل کیا۔ لڑکیوں میں 100 اور 200 میٹر میں شبنم خاتون نے جیت درج کی جبکہ 400 میٹر میں اطالیہ آفرین نے کامیابی حاصل کی۔ لڑکوں کے شطرنج میں محمد کیف کامیاب ہوئے جبکہ لڑکیوں میں زید آفرین نے پہلا مقام حاصل کیا۔ کیرم ڈبلس مقابلوں میں لڑکوں میں عبدالرحمن آصف اور وقار احمد نے کامیابی حاصل کی، لڑکیوں میں بی بی جویریہ اور شیخ شہناز بیگم کو کامیابی ملی۔ بیڈ منٹن ڈبلس میں لڑکوں میں عامر رئوف اور محمد رفیق نے پہلا مقام حاصل کیا، لڑکیوں میں آرزو بانو اور بشریٰ فاطمہ نے کامیابی حاصل کی۔ ٹیبل ٹینس (سنگلز) میں لڑکوں کے مقابلوں میں سلمان صدیقی کامیاب رہے، آرزو بانو نے لڑکیوں میں پہلا مقام حاصل کیا۔ ویٹ لفٹنگ میں 65 کلو گرام زمرہ میں سلمان خان، 70 کلو گرام زمرہ میں عرفان احمد میر اور کامل محمد نے مشترکہ طور پر اور 75 کلو گرام زمرہ میں امجد نے اول مقام حاصل کیا۔ لڑکیوں میں شبنم خاتون نے 50 کلو گرام زمرہ میں، حجاب منظر نے 55 کلوگرام زمرہ میں اور تسکین نسیم نے 60 کلو گرام میں زمرہ میں کامیابی حاصل کی۔ لڑکوں کے فٹ بال میں لینگویجس اسکول نے کامیابی درج کرائی جبکہ لڑکیوں میں اسکول آف سائنس نے کامیابی حاصل کی۔کبڈی میں لڑکوں کی جرنلزم اسکول ٹیم نے جیت درج کی جبکہ لڑکیوں کی ٹیکنالوجی اسکول کی ٹیم نے کامیابی حاصل کی۔ لڑکیوں کے تھرو بال مقابلوں میں لینگویجس اسکول نے جیت درج کی۔ والی بال میں لڑکوں میں لینگویجس اسکول نے کامیابی حاصل کی اور کرکٹ میں لڑکوں کی سائنسس اسکول نے جیت حاصل کی۔ ڈاکٹر وقار النساء، پرووسٹ گرلز ہاسٹلس بھی ان مقابلوں کی کوآرڈینیٹر تھیں۔ ڈاکٹر فردوس تبسم، اسسٹنٹ پروفیسر تعلیم و تربیت لڑکیوں کے مقابلوں کی شریک کنوینر تھیں۔ ڈاکٹر محمد حبیب اللہ، جناب پی حبیب اللہ، رحیم الدین، موہن رائو، محمد امیر، شیخ نوید، مظفر علی، بی بھکشاپتی ، ڈاکٹر بی مرہری، محمد غوث اور محمود نے سرگرم تعاون کیا۔ طلبہ یونین عہدیداروں محمد مرسلین، صدر؛ ابوحمزہ، نائب صدر اور محمد حارث، جنرل سکریٹری نے ان مقابلوں کے انعقاد میں حصہ لیا۔

About the author

Taasir Newspaper