Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

ریاست

ممتا بنرجی کا بنگال کے 69لاکھ کسانوں کے اکاؤنٹ میں کل 2,365 کروڑ روپے منتقل کرنے کا اعلان

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Mosherraf- 27 June

کلکتہ 27جون: وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ریاست کے 69 لاکھ کسانوں کے بینک کھاتوں میں 2,365 کروڑ روپے منتقل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مشرقی بردوان میں منعقد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرا علیٰ نے کہا کہ ”میں نے یہاں بٹن دبایا اور یہ رقم 69 لاکھ کسانوں کے بینک کھاتوں میں پہنچ گیا۔ وزیر اعلیٰ نے کرشک بندھو پروجیکٹ کی اسکیم کے تحت کے یہ رقم تقسیم کرنے کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ کسانوں کو 10 ہزار روپے دیے جا رہے ہیں۔ خریف سیزن میں رقم ان کے بینک کھاتوں میں پہنچائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ذمہ داری نہ لینے والوں کو اقتدار میں رہنے کی ضرورت نہیں۔ممتابنرجی نے کہا کہ ہمیں شکایت مل رہی ہے کسان منڈی سے واپس جارہے ہیں کوئی ان کا دھان نہیں خرید رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس تقریب میں سی ایس ہیں، ڈی ایم ہیں، کولڈ اسٹوریج والے لوگ ہیں ان کی موجودگی میں کسانوں سے اپیل کرتی ہوں کہ اگر آ پ کو مشکلات کا سامنا ہے۔تو آپ بی ڈی او آفس جاکر شکایت کریں۔ تھانے جا کر ایف آئی آر درج کروائیں۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کو یہ بات یقینی بنانی ہوگی کسان اپنے دھان کے ساتھ واپس نہ آئے۔انہوں نے کہا کہ بانکوڑہمیں اس طرح کی شکایات سامنے آئے تھی۔ ہم نے کارروائی کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کسان ہمارے وسائل ہیں۔ گزشتہ 11 سالوں میں غذائی اجناس کی پیداوار میں 5.6 ملین ٹن کا اضافہ ہوا ہے۔کرشک بندھو پروجیکٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے ممتا نے کہاکہ ہم صرف بات نہیں کرتے، ہم کام کرتے ہیں۔ میں نے کسانوں کے لیے سنگور میں 28 دن کا بھوک ہڑتال کیا تھا۔ بی جے پی کا کسان مخالف رویہ۔ میں سب سے پہلے ان کے خلاف کسانوں کی تحریک میں مظاہرین کے ساتھ کھڑی ہوئی تھی۔ ہماری ریاست میں کسانوں کی آمدنی میں تین گنا اضافہ ہوا ہے۔ یہاں فصلوں کی اچھی قیمتیں بھی دستیاب ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper