بہار

وزیراعلیٰ نتیش کمار نے تین اہم سڑکوں کا افتتاح کیا

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Mosherraf-24 June

پٹنہ :24جون (اسٹاف رپورٹر )وزیراعلیٰ نتیش کمار نے اٹل فیز 2اور مرین ڈرائیو کا افتتاح کیا ۔ 55.69کروڑ روپئے کی لاگت سے اٹل پتھ فیز 2 کی تعمیر ہوئی ہے جبکہ جے پی گنگا پتھ کی تعمیر پر 3831کروڑ روپئے کی لاگت آئی ہے اس سے پی ایم سی ایچ سے ایمس کا سفر آسان ہوجائےگا ۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نتیش کمار نے کہا کہ جئے پرکاش نارائن کے یوم پیدائش 11اکتوبر 2013کو ہم لوگوں نے اس کا سنگ بنیاد رکھا تھا ۔ اس پتھ کی لمبائی 20کیلو میٹر ہے آج ایک حصہ بن کرتیا رہے۔ اب تو بہت بہترطریقے سے کام کیا گیا ہے۔ اٹل پتھ کتنی خوبصورتی کے ساتھ بنایا گیا ہے اس کا محاسبہ آپ خود کرسکتےہیں۔ آپ سب کو معلوم ہے کہ پی ایم سی ایچ اور گاندھی میدان میں یہ سہولت ہوگئی ہے۔ گنگا پتھ کی تعمیر میں ایک ایک چیز کا خیال رکھا گیا ہے۔ گنگا پتھ کی تعمیر سے شمالی بہار کے مریض کو پٹنہ ایمس جانے میں آسانی ہوگی۔ پی ایم سی ایچ کو ہم بہت بڑا بنارہے ہیں۔ لوگوں سے گزارش ہے کہ سڑک پر توڑ پھوڑ نہیں کیجئے پٹنہ سیٹی میں جہاں جہاں خالی جگہ ہے وہاں وہاں کام کرارہے ہیں ۔ اس سے بعد میں ٹورزم کو فروغ ملے گا۔

About the author

Taasir Newspaper