Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

ملک بھر سے

وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کے خلاف کیس درج، کورونا قوانین کی خلاف ورزی کا الزام

Written by Taasir Newspaper

ممبئی، 23 جون ۔ مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کے خلاف ممبئی کے مالابار ہل پولیس اسٹیشن میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے یووا مورچہ کے قومی سکریٹری تیجندر پال سنگھ بگا نے کورونا قوانین کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کرایا ہے۔
تیجندر پال سنگھ بگا نے کل رات ا?ن لائن درج کرائی گئی شکایت میں کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔ فیس بک لائیو کے ذریعے عوام سے بات چیت کرتے ہوئے بھی وزیر اعلیٰ نے کہا تھا کہ وہ کورونا سے پریشان ہیں۔ اس کے باوجود وزیر اعلیٰ نے کئی شیوسینکوں سے ملاقات کی۔ کورونا قوانین کے مطابق اگر کوئی شخص کورونا سے متاثر ہے تو وہ کسی سے مل نہیں سکتا۔ مریض کو ا?ئیسولیشن میں رہنا پڑتا ہے۔ خبروں میں دیکھا جا رہا ہے کہ وزیر اعلیٰ سب سے مل رہے ہیں۔ اسی بنیاد پر تیجندر پال سنگھ بگا نے مالابار پولیس اسٹیشن میں ا?ن لائن شکایت درج کرائی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ کل رات 9.47 بجے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے سرکاری رہائش گاہ خالی کر دی تھی۔ سرکاری رہائش گاہ سے نکلتے وقت مالابار میں ورشا بنگلے کے باہر کافی بھیڑ تھی۔ وزیر اعلیٰ نے یہاں سب سے ملاقات کی۔ اس کے بعد وزیر اعلیٰ نے مالابار ہل سے اپنی کار میں باندرہ میں اپنی نجی رہائش گاہ ماتوشری بنگلے کا سفر کیا تھا۔ اس سفر میں وزیر اعلیٰ کا ہر جگہ استقبال کیا گیا تھا۔ ماتوشری بنگلے پر پہنچنے کے بعد وہاں ان کا زبردست ہجوم نے استقبال کیا تھا۔

About the author

Taasir Newspaper