ریاست

پٹنہ کے راجیو نگر میں اندھا دھند فائرنگ

Written by Taasir Newspaper

پٹنہ، 23 جون۔رات کے وقت پٹنہ میں اندھا دھند فائرنگ ہوئی ہے۔ زمین تنازعہ کو لیکر زمین مافیا کے دو گروپ ایک۔ دوسرے سے الجھ گئے۔ ان دونوں گروپوں کے درمیان قریب 15 راو?نڈ گولیاں چلی۔ اس واردات میں دو لوگوں کو گولی بھی لگی ہے۔ یہ معاملہ راجدھانی پٹنہ کے راجیو نگر تھانہ علاقہ کے چندر ویہار کالونی کا ہے۔ کالونی میں جس جگہ پر فائرنگ ہوئی وہ راجیو نگر تھانہ سے صرف 300 میٹر کے فاصلہ پر ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق انہوں نے اچانک گالیوں کی ا?واز سنی۔ جس کے بعد وہ لوگ ڈر گئے۔ معلوم ہوا ہے کہ تین کٹھہ اراضی پر قبضے کو لے کر دونوں گروپوں میں جھگڑا چل رہا تھا۔ ایک زمین مافیا نے یہ پلاٹ بیچ دیا ہے۔ جبکہ دوسرا زمین مافیا اس زمین پر اپنا قبضہ بتا رہا ہے۔
اس تنازعہ میں بدھ کی دیر رات فائرنگ ہوئی۔ موقع پر موجود لوگوں کے مطابق گولی لگنے کے بعد گولو وہیں پر لنگڑانے لگا۔ کسی طرح وہاں سے بھاگ کر محلے کے ایک گھر کے پاس بیٹھ گیا۔ پھر وہاں سے چلا گیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی لاء￿ اینڈ ا?رڈر سنجے کمار ، راجیو نگر تھانہ سمیت ا?س پاس کے تھانوں کی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ جائے وقوعہ سے خون کے چھینٹے اور چپل ملے۔ ایس ایچ او نیرج کمار نے بتایا کہ بدھ کی دیر رات تک کوئی بھی مقدمہ درج کرنے نہیں ا?یا ہے۔ پولیس مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی کرے گی۔

پولیس نے راجیو نگر , پاٹلی پترا کالونی , شاستری نگر , دانا پور تھانہ علاقہ میں واقع تقریباً 10 اسپتالوں میں جا کر گولو اور اس کے ڈرائیور کی تلاش کی۔ لیکن ان میں سے کوئی نہیں ملا۔ شاید چپکے سے گولو کا علاج ہو رہا ہو۔ جہاں جہاں گولو کے خون کے نشانات ملے ، پولیس وہاں گئی لیکن اس کا کوئی سراغ نہیں ملا۔

About the author

Taasir Newspaper