ملک بھر سے

پک اپ اور آٹو میں تصادم، 6ہلاک، 11 شدید زخمی

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Mosherraf-22 June

ہمیر پور ؍لکھنؤ ، 22جون:اتر پردیش کے ہمیر پور ضلع میں تیز رفتار پک اپ گاڑی سامنے سے آ رہے آٹو رکشہ سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں 6افراد کی موقع پر ہی دردناک موت ہو گئی، جب کہ 11 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ ان میں سے بعض کی حالت بدستور تشویشناک ہے۔موصولہ اطلاع کے مطابق این ایچ 34 پر پک اپ اور آٹو کے درمیان زبردست ٹکر ہوئی۔ یہ واقعہ موداہا تھانہ علاقہ کے مکرون گاؤں کے قریب پیش آیا۔ اس میں 6 مسافروں کی موت ہو گئی، جب کہ 11 مسافر شدید زخمی ہو گئے۔ تمام زخمیوں کو علاج کے لیے طبی مرکز میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر امدادی کام شروع کر دیا۔وہیں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ہمیر پور سڑک حادثہ میں چھ لوگوں کی موت پر گہرے غم کا اظہار کیا ہے،انہو ںنے مرنے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ نیز حادثے میں زخمی ہونے والوں کو مناسب علاج کا بھی حکم دیا ہے۔

About the author

Taasir Newspaper