ملک بھر سے

پیٹرول-ڈیزل کی قیمت مستحکم، خام تیل 116.61 ڈالر فی بیرل

Written by Taasir Newspaper

نئی دہلی، 28 جون۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 116.61 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔ گھریلو بازار میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت فی الحال مستحکم ہے۔ پبلک سیکٹر کی ا?ئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے 38ویں دن بھی دونوں ایندھن کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔ منگل کو دہلی میں پیٹرول 96.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا۔
انڈین ا?ئل کی ویب سائٹ کے مطابق، مالیاتی دارالحکومت ممبئی میں پیٹرول کی قیمت 109.27 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 95.84 روپے فی لیٹر ہے۔ وہیں، کولکاتہ میں پیٹرول کی قیمت 106.03 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 92.76 روپے فی لیٹر ہے۔ اسی طرح چنئی میں پیٹرول کی قیمت 102.63 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 94.24 روپے فی لیٹر ہے۔
ملک کے دیگر بڑے شہروں نوئیڈا میں پیٹرول کی قیمت 96.79 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 89.96 روپے فی لیٹر ہے۔ اس کے ساتھ ہی لکھنو? میں پیٹرول کی قیمت 96.57 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 89.76 روپے فی لیٹر ہے۔ اسی طرح پٹنہ میں پیٹرول 107.24 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 94.04 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے، جب کہ پورٹ بلیئر میں پیٹرول 84.10 روپے اور ڈیزل 79.74 روپے فی لیٹر ہے۔
قابل ذکر ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاو? کا رجحان جاری ہے۔ ہفتے کے دوسرے دن ابتدائی تجارت میں برینٹ کروڈ 116.61 ڈالر فی بیرل پر کاروبار کر رہا ہے۔ وہیں، ڈبلیو ٹی ا?ئی کروڈ 110.87 ڈالر فی بیرل پر بند ہوا تھا۔

About the author

Taasir Newspaper