کھیل

پی سی بی کا تین ممالک کیلئے سالانہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کی منصوبہ بندی پر غور

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Mosherraf- 29 June

کراچی،29جون : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے نئے فیوچر ٹور پروگرام (ایف ٹی پی) کے تحت 2023 سے 2027 تک آسٹریلیا اور انگلینڈ کے ساتھ تین ملکی سالانہ ٹی 20 سیریز کی میزبانی کرنے کے منصوبے پر کر رہا ہے۔اس معاملے سے باخبر ایک معتبر ذرائع کے مطابق پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ کی جانب سے برمنگھم میں کامن ویلتھ گیمز کے موقع پر ہونے والے آئی سی سی کے اجلاس میں مجوزہ پلان پیش کرنے کی توقع ہے۔بورڈ اس منصوبے پر کام کر رہا ہے اور یہ چار ملکی سالانہ ٹورنامنٹ کا متبادل ہو گا جس کی تجویز رمیز راجہ نے آئی سی سی کی آخری میٹنگ میں دی تھی اور دوسرے ممبران کی حمایت نہ ہونے کی وجہ سے مسترد کر دی گئی تھی۔ ذرائع نے بتایا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری سیاسی اور سفارتی تعلقات اور بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے چار ملکی ٹورنامنٹ کی تجویز پر سست ردعمل کے بعد بھارت کو نئے پلان سے خارج کر دیا گیا ہے۔ذرائع نے کہا کہ رمیزراجہ آئی سی سی میٹنگ میں انڈین پریمیئر لیگ ونڈو (ٹورنامنٹ ٹائمنگ) میں توسیع کے لیے بی سی سی آئی کی طرف سے کسی بھی درخواست کا استعمال کر سکتے ہیں ،تاکہ سہ فریقی سیریز کے لیے ان کی تجویز کو قبول کیا جا سکے۔

About the author

Taasir Newspaper