بہار

ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی 69ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کیا گیا

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Mosherraf-23 June

پٹنہ سیٹی 23جون( ذوالقرنین) بھاجپا چوک بلوک کی جانب سے پاٹلی پترا پرشد کے ہال میں ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی 69 ویں یوم وفات پروگرام کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر پروگرام میں شامل لوگوں نے شیاما پرساد مکھرجی کے تصویر پر گل پوشی کر کے انہیں اپنا خراج عقیدت پیش کیا پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے بھاجپا چوک بلوک کے صدر سنی یادو نے شیاما پرساد مکھرجی کی زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ 1953میں ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کے کندھے پر ذمہ داری آئی اس وقت ملک میں دھرنہ مظاہرہ ہوا گرفتاری بھی ہوئی کانگریسی اس وقت جن سنگھ کے لوگوں کا اسکوٹر توڑ دیتے تھے جس سیٹھ کے یہاں سے چائے پی کر نکلتے تھے کانگریس کے کارکنان ان کے بجلی کے تار کاٹ دیتے تھے سیٹھوں کے کولڈ اسٹور میں رکھا آلو سڑ جاتا تھا کاگریس کے کارکنان نے بہت ظلم و ستم کیا تھا کوئی بھی نشست نہیں ہونے دیتے تھے سنجیو کمار یادو نے بتایا کہ 1980 میں بھارتیہ جنتا پارٹی کا قیام ہوا اور 1984 میں انتخاب ہوا دو سیٹ آئی اور لوگ اٹل بہاری باجپئی کو چڑھاتے رہے ہم دو ہمارے دو اٹل جی نا روکے اور نا جھکے کام کرتے ہوئے کارکنان کا اجلاس کیا کارکنان پر بھروسہ تھا اس پروگرام کی نظامت منوج یادو نے کیا پروگرام میں دھننجئے ترپاٹھی اجئے ساہ رجنیش کمار بلرام مادھوری رام ناتھ سمن چندرشیکھر شرما اور کئی کارکنان شامل رہے

About the author

Taasir Newspaper