اگنی ویر اسکیم کے خلاف کاگریس آئی کا ستیہ گڑہ میں کنھیا کمارکا خطاب نوجوانوں کے ساتھ دھوکہ بتایا

Taasir Urdu News Network – Mosherraf- 27 June

پٹنہ سیٹی 27جون: پٹنہ صاحب اسمبلی حلقہ کے چوک شکار پور پٹنہ سیٹی ( سبزی منڈی) کے نزدیک مرکزی حکومت کے ذرلعیہ فوج میں بھرتی ( اگنی ویر ) کے خلاف میں ستیا گڑہ کا انعقاد کیا گیا اس ستیا گڑہ پروگرام کی صدارت پٹنہ صاحب اسمبلی حلقہ کے سابق امیدوار پروین سنگھ کشواہا نے کیا اور پروگرام کی نظامت کانگریس کے سنیئر لیڈر سجیت کمار کسیرا نے کیا اس ستیا گڑہ میں خصوصی طور پر کانگریس کے قومی لیڈر اور جے این یو کے سابق صدر شری کنھیا کمار اور ریاستی صدر شری مدن موہن جھا نے شرکت فرمایا ستیا گڑہ میں تفصیل سے خطاب کرتے ہوئے کنھیا کمار نے کہا ملک کے تعلیم یافتہ نوجوان کے ساتھ گندی سیاست ہو رہی ہے شری مند موہن جھا نے اور پروین سنگھ کشواہا نے بھی ستیا گڑہ میں اپنے خیالات کا اظہار کیا پروگرام کی نظامت کرتے ہوئے سجیت کمار کسیرا نے کہا ک آج ملک کی تمام سرکاری ایجنسی کی حالت کیا ہے وہ کسی چھپی ہوئی نہیں ہے اس لئے انہوں نے کہا کہ جو لوگ ملک اور سرحد کی حفاظت کرنے والے جنگجو کے ساتھ سیاست اور مذاق نہیں کیا جائے اس ستیا گڑہ میں سابق ایم یل سی لال بابو لال انیتا سنگھ پرویز احمد یوتھ کانگریس کے رہنما دولت امام NSUI کے چنو جی مانسی جھا آدتیہ کمار ڈاکٹر ونود اوستھی منوج مہتا فیروز حسن ابرار احمد آشوک کمار شارف احمد رنگریز ابھئے جیسوال گنیش مشرا اجیت کشواہا سبودھ مشرا ستیہ نارائن مشرا کے ساتھ ساتھ ہزاروں کی تعداد میں کانگریس کے کارکنان شامل تھے