اگنی پتھ اسکیم کے لئے چار دن میں ایک لاکھ سے زیادہ نوجوانوں نے کرایا رجسٹریشن

Taasir Urdu News Network – Mosherraf- 27 June

نئی دہلی ،27جون : ہندوستانی فضائیہ میں اگنی پتھ اسکیم بھرتی کے تحت چار دن میں ایک لاکھ سے زیادہ امیدواروں نے رجسٹریشن کرایا ہے۔ اس سال کل تین ہزار اگنی ویر فضائیہ کی بھرتی ہونی ہے۔ جانکاری کے مطابق 27 جون شام پانچ بجے تک تقریبا ایک لاکھ گیارہ ہزار امیدوار اپنا ا?ن لائن رجسٹریشن کراچکے ہیں۔ پہلے مرحلہ میں رجسٹریشن 24 جون کو شروع ہوئے تھے جو کہ پانچ جولائی تک ہوں گے۔ اس کے بعد 24 سے 31 جولائی تک مختلف شہروں کے 250 مراکز پر ا?ن لائن اسٹار ایگزام ہوں گے۔ پھر دوسرے مرحلہ کیلئے دس اگست سے امیدواروں کو کال لیٹر بھیجے جائیں گے۔اگنی ویر فضائیہ بھرتی کا دوسری مرحلہ اگنی ویر فضائیہ سلیکشن سینٹرس میں ہی منعقد کیا جائے گا۔ جہاں 21 سے 28 اگست تک دوسرے مرحلے کی کارروائی اور پھر 29 اگست سے 8 نومبر میڈیکل جانچ ہوگی۔ اس کے بعد ریزلٹ اور انرولمنٹ کی کارروائی شروع ہوگی۔یکم دسمبر 2022 کو کامیاب امیدواروں کی پروویزنل لسٹ جاری کی جائے گی۔ پھر گیارہ دسمبر 2022 کو انٹرولمنٹ لسٹ اور کال لیٹر جاری کیا جائے گا۔ انرولمنٹ کرانے کی مدت 22 سے 29 دسمبر 2022 رکھی گئی ہے اور ا?خر میں 30 دسمبر 2022 سے کورس شروع کردیا جائے گا۔