بہار قانون ساز یہ کا بارانی اجلاس 24جون سے ہوگا شروع

Taasir Urdu News Network – Mosherraf-21 June

پٹنہ،21جو:بہار قانون ساز اسمبلی کا بارانی اجلاس 24 جون سے شروع ہونے والا ہے۔ یہ 24 سے 30 جون تک چلے گا۔ درمیان میں ہفتہ اور اتوار کو چھٹی ہوگی۔ اس سلسلے میں بہارقانون سازاسمبلی کے اسپیکر وجے کمارسنہا نیا?ج اسمبلی میں ایک میٹنگ کا اہتمام کیا۔ جس میں اس بات پر تبادلہ خیال کیا گیا کہ آئندہ اسمبلی اجلاس کو پرامن طریقے سے کیسے چلایا جائے۔اس طرح کی میٹنگیںہر اجلاس سے پہلے ہوتی ہیں۔ اس سیشن میں سسٹم سے متعلق سیکورٹی سے متعلق تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔اس کے پروگرام کے بعد بہار ودھان سبھا کے اسپیکر وجے سنہا نے بھی صحافیوں سے یہ معلومات شیئر کیں۔ وجے سنہا نیاخباری نمائندوں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ ہم ہر سیشن کے آغاز سے پہلے اس میٹنگ کا اہتمام کرتے ہیں۔ جس میں تمام عہدیداران موجود ہیں۔ اس میٹنگ میں سسٹم سے متعلق سیکورٹی سے متعلق، ایوان کے سوالات سے متعلق تمام مسائل پر خصوصی طور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس ایوان کو پرامن طریقے سے کیسے چلایا جائے گا اس حوالے سے بھی خصوصی تیاریاں کی گئی ہیں۔ویسے اس بارانی اجلاس مختصر رہنے والا ہے۔ لیکن اس سیشن کے شروع ہونے سے پہلے ہی مرکزی حکومت کی اگنی پتھ اسکیم نے بہار میں ہنگامہ کھڑا کر دیا ہے۔ جس کے لیے اپوزیشن ایوان میں ضرور آواز اٹھاتی نظر آئے گی۔ یعنی بارانی اجلاس کافی ہنگامہ خیز ہوگا۔ا?ج ہی ایوان بالا بہار قانون ساز کونسل کے کارگذار چیئر مین نے اس سلسلے میں میڈیا سے باتیں کیں اور کہا کہ یہ اجلاس مختصر ہوگا۔ اجلاس کو بہتر طور پر چلانے کیلئے تمام پارٹی کے لیڈران سے بھی باتیں ہوں گی۔