بیٹی کے سامنے ماں کے ساتھ مارپیٹ، چھت سے پھینکا، موت

کھگڑیا، 22 جون۔ کھگڑیا میں چھت کی دیوار کو اونچی کرنے کے تنازعہ پر جیٹھ اور جیٹھانی نے پہلے خاتون کے ساتھ مارپیٹ کی۔ اس کے بعد اس کی 10 سال کی بیٹی کے سامنے چھت سے پھینک دیا۔ خاتون کو تشویشناک حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔
معاملہ نگر تھانہ علاقہ کے وشوناتھ گنج کا ہے۔ خاتون کی بیٹی نے بتایا کہ میرے سامنے بڑے پاپا اور بڑی ماں نے ماں کیساتھ مارپیٹ کی۔ میں نے ماں کو چھڑانے کی کوشش کی لیکن مجھے دھکیل دیا۔ گالیاں دے رہے تھے۔ اس کے بعد اچانک ماں کو اٹھا کر چھت سے نیچے پھینک دیا۔ 21 جون کو علاج کے دوران محمد امتیاز کی 30 سالہ اہلیہ شبنم خاتون کی علاج کے دوران موت ہوگئی۔
متوفی کی 10 سالہ بیٹی لاڈلی نے بتایا کہ 17 جون کو بڑے پاپا اور ماں کے درمیان چھت کی دیوار کو لے کر جھگڑا ہوا۔ اس کے بعد رات 10 بجے بڑے پاپا اختر سمیت خاندان کے تمام افراد نے ماں کے ساتھ بری طرح مارپیٹ شروع کی۔
گھر کے تمام افراد نے ماں کو بچانے کی کوشش کی۔ اس دوران میں نے بھی اپنی ماں کو بچانے کی کوشش کی۔ ماں کو بچانے کے لئے کافی روئی اورچلائی، لیکن سبھی لوگوں نے مجھے وہاں سے زبردستی ہٹا دیا۔
میری ا?نکھوں کے سامنے میری ماں سے لڑائی کے دوران بڑے پاپا نے انہیں نئی تعمیر کردہ عمارت کی چھت سے نیچے پھینک دیا۔ ماں 15 فٹ چھٹ سے نیچے گرنے پر بری طرح زخمی ہوگئی۔ اس کے بعد کافی چلانے کے بعد مقامی لوگوں کی مدد سے انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا۔
ادھر متوفی کے اہل خانہ نے الزام لگایا کہ وشوناتھ گنج میں واقع مکان کو بنانے کا کام گذشتہ 15 دنوں سے چل رہا تھا۔ اس لیے روپے کا مطالبہ کیا گیا۔ رقم نہ دینے پر شبنم کے ساتھ ان کا خاندان ایک ہفتہ تک مار پیٹ کرتا رہا۔ پولیس اس معاملے میں دو لوگوں کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کر رہی ہے۔