تیرتھ یاتریوں کی گاڑی لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں، مہاراشٹر کی خاتون کی موت

گپت کاشی (اتراکھنڈ)، 30 جون۔ کیدارناتھ دھام سے واپس ا?رہی یاتریوں کی گاڑی مٹی کے تودے کی زد میں ا?گئی۔ اس حادثہ میں خاتون یاتری کی موت ہوگئی اور پانچ افراد زخمی ہوگئے۔
یہ حادثہ گوری کنڈ سے سون پریاگ کے درمیان منکٹیا میں پیش ا?یا۔ ملبے میں دبی گاڑی کو ایس ڈی ا?ر ایف، پولیس اور مقامی لوگوں نے باہر نکالا۔ اس حادثے میں جان گنوانے والی پشپا دیوی (62) مہاراشٹر کی رہنے والی ہیں۔ کیدار گھاٹی میں گزشتہ پانچ دنوں سے موسلادھار بارش ہو رہی ہے۔ مربوط راستوں اور قومی شاہراہ پر اکثر لینڈ سلائیڈنگ ہورہی ہے۔
ہندوستھان سماچار//سلام
پیرس دہشت گرد ی حملے کے گنہگار صلاح عبدالسلام کو فرانس کی تاریخ کی سب سے سخت سزا۔پوری عمر رہنا ہوگا جیل میں
پیرس، 30 جون (ہ س)۔ فرانس کی ایک عدالت نے دارالحکومت پیرس میں نومبر 2015 میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے مرکزی ملزم صلاح عبدالسلام کو دہشت گردی اور قتل کے الزامات کا مجرم قرار دیا ہے۔ عدالت نے اسے فرانس کی تاریخ کی سخت ترین سزا سنائی۔ صلاح عبدالسلام کو باقی پوری زندگی جیل میں گزارنی پڑے گی۔
اس دہشت گردانہ حملے میں 130 لوگ مارے گئے تھے۔ عدالت نے اس معاملے میں 19 دیگر لوگوں کو بھی مجرم قرار دیا ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ ان میں سے چھ کی موت ہو چکی ہے۔ گزشتہ نو ماہ سے متاثرین، صحافی اور مرنے والوں کے لواحقین کیس کی سماعت کے لیے پیرس میں ایک خصوصی طور پر بنائے گئے کمرہ عدالت میں جمع ہیں۔ اس حملے کو فرانس کی تاریخ میں دوسری جنگ عظیم کے بعد سب سے خوفناک تصور کیا جاتا ہے۔
13 نومبر 2015 کو فرانس میں بار، ریستوراں، نیشنل فٹ بال اسٹیڈیم اور میوزک وینیو سمیت مختلف مقامات پر حملے ہوئے تھے۔ اس میں سینکڑوں افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔
مقدمے کی سماعت کے دوران عبدالسلام نے خود کو دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ کا ‘سپاہی بتایا تھا۔ عبدالسلام نے بعد میں متاثرین سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ وہ قاتل نہیں ہے اور اسے قتل کی سزا دینا ناانصافی ہوگی۔ عبدالسلام نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اس نے حملوں کی رات اپنی خودکش جیکٹ نہ اتڑانے کا فیصلہ کیا تھا۔ تاہم بعد ازاں عدالت میں پیش کیے گئے شواہد سے واضح ہوا کہ درحقیقت جیکٹ میں خرابی کی وجہ دھماکہ نہیں ہوا تھا۔
عدالت کے فیصلے کے مطابق عبدالسلام کو ساری زندگی جیل میں گزارنی ہوگی۔ فرانسیسی قانون کے مطابق وہ 30 سال کی سزا پوری کرنے کے بعد ہی پیرول کے لیے درخواست دے سکتا ہے۔