جموں و کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کی پیشگوئی۔

جموں ,23 جون (ہ س), گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں ہلکی سے درمیانی بارش جاری رہی۔وہیں محکمہ موسمیات نے جمعرات کو عام طور پر خشک موسم کی پیش گوئی کی ہے۔ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران سیلاب کا خطرہ بڑھنے کے بعد وادی کے تمام بڑے دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح صبح سے ہی کم ہونا شروع ہوگئی۔ محکمہ موسمیات کے ایک اہلکار نے کہا کہ “موں و کشمیر میں موسم عام طور پر مہینے کے آخر تک خشک رہنے کا امکان ہے۔جبکہ مرکز کے زیر انتظام علاقے میں ابھی سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں ہے”۔اس دوران سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 10.8، پہلگام میں 8.6 اور گلمرگ میں 2.5 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔ لداخ کے علاقے لیہہ میں 6.6 اور کارگل میں 9.3 ڈگری کم سے کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ جموں میں 21.2، کٹرہ میں 19.8، بٹوت میں 11.7، بانہال میں 12.6 اور بھدرواہ میں 13 ڈگری کم سے کم درجہ حرارت تھا۔