خاتون کی نہانے کے دوران مبینہ طور پر فوٹو گرافی کی کوشش۔ایک شخص گرفتار

جموں ,23 جون خواتین کے ساتھ جرائم کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے، چنی ہمت پولیس نے ایک شخص کو نہانے کے دوران چھپ کر خاتون کی تصویریں اْٹھانے کی کوشش کرنے پر گرفتار کیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایک خاتون کی جانب سے تھانہ چنی ہمت میں شکایت درج کروائی گئی کہ ایک شخص نے مبینہ طور پر فوٹو کلک کیا جب وہ نہا رہی تھی اور نقدی بھی چوری کر لی۔ شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے،پولیس نے دفعہ 454، 380 اور 354 آئی پی سی کے تحت پولیس اسٹیشن چنی ہمت میں مقدمہ درج کیا۔اور اس شخص کی گرفتاری کے لیے تلاش شروع کی گئی۔ پولیس اسٹیشن چنی ہمت کی ایک ٹیم نے ایس ایچ او دیپک کٹوچ کی قیادت میں علاقے کے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج چیک کرنے کے بعد بالآخر ملزم کو گرفتار کرلیا، جس کی شناخت ہیم راج ولد منی رام ساکنہ چنی بیجا ضلع جموں کے طور پر ہوئی ہے۔جبکہ کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔