دو دنوں سے لاپتہ نوجوان کی لاش بوڑھی گندک سے برآمد

مظفر پور ، 23 جون۔ ضلع کے کانتی تھانہ علاقہ کے لسگاری پور گاو?ں کے کشہر سہنی کے بیٹے راجہ کمارگذشتہ 21 جون کی شام سے لاپتہ تھا، جس کو لیکر اہل خانہ کافی تلاش کر رہے تھے اور اہل خانہ کو بھی کچھ ہونے کا خدشہ تھا۔ اس حوالے سے لواحقین نے مقامی تھانے میں گمشدگی کی درخواست دی تھی۔ دریں اثنا جمعرات کی صبح گاو?ں والوں نے دادر پل کے قریب بوڑھی گنڈک ندی کے کنارے ایک لاش دیکھی۔ اس کی اطلاع ملتے ہی راجہ کے رشتہ دار بھی موقع پر پہنچ گئے اور راجہ کی شناخت کی۔
کانتی تھانہ انچارج سنجے سنگھ نے بتایا کہ لسگاری پور گاو?ں کے رہنے والے راجہ نامی نوجوان دو دن سے لاپتہ تھے۔ جن کی لاش بوڑھی گنڈک ندی کے کنارے دادر پل کے قریب سے ملی۔ یہ اطلاع مقامی لوگوں نے دی ہے لیکن اہل خانہ ابھی تک کچھ بتانے کے قابل نہیں ہیں۔ پوسٹ مارٹم کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کر دی جائے گی۔