دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے چیئرمین مختار احمد کو مبارکباد؎

Taasir Urdu News Network – Mosherraf- 30 June

نئی دہلی30؍جون2022: دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے دفتر حج منزل،آصف علی روڈ، نئی دہلی میں گروپ آف حج این جی اوز کے وفداور مختلف رضاکاروں نے دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے چیئرمین مختار احمد سے ملاقات کی و حج آپریشن کا پہلا فیس شاندار اور پرسکون طریقے سے مکمل ہونے پر مبارکباد پیش کی ساتھ ہی ان تمام لوگوں نے مختار احمدصاحب کو حج پر جانے کی مبارکباد پیش کی۔ یاد رہے کہ دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے چیئرمین جناب مختار احمد تین جولائی2022کو حج کے لیے جارہے ہیں۔
اس موقع پر دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ممبر ڈاکٹرسید شاداب حسین رضوی اشرفی اور گروپ آف این جی اوز کے صدر حاجی محمد ادریس، ممبران اسعد میاں، حاجی شکیل ودیگر رضاکار موجود تھے۔
مختار احمد صاحب نے لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تمام لوگوں کو حج مبرور عطا فرمائیں اورآپ سب لوگ دعاء فرمائیں کہ اللہ رب العزت مجھے حجاج کرام کی خدمت کرنے کا ہمیشہ موقع عطاء فرمائے۔