سورت سے گوہاٹی پہنچے شیوسینا کے ایکناتھ شندے اور ان کے معاون وزرا اور ممبران اسمبلی

گوہاٹی، 22 جون ۔ مہاراشٹر کی سیاست کا ہاٹ اسپاٹ گجرات کے سورت سے بدل کر ا?سام کی راجدھانی گوہاٹی ہو گیا ہے۔ شیوسینا کے بااثر لیڈر ایکناتھ شند اپنے ساتھی وزرا اور ایم ایل ایز کے ساتھ بدھ کی صبح تقریباً 5.30 بجے ایک خصوصی چارٹرڈ فلائٹ سے گوہاٹی کے بورجھار کے لوک پریہ گوپی ناتھ بوردلوئی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچے۔
بتایا گیا ہے کہ ا?سام ریاستی بی جے پی لیڈر اور ممبر پارلیمنٹ پلوو لوچن داس اور ایم ایل اے سشانت برگوہائیں نے شیوسینا کے لیڈروں کا خیرمقدم کیا۔ سبھی کو ہوائی اڈے سے ا?سام اسٹیٹ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (اے ایس ٹی سی) کی خصوصی بس کے ذریعے گوہاٹی کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل ریڈیسن بلیو لے جایا گیا جہاں سب کو ٹھہرایا گیا ہے۔ دعویٰ کیا گیا ہے کہ کل 40 ایم ایل ایز ریڈیسن بلیو ہوٹل پہنچے ہیں، جن میں سے 33 شیوسینا کے ہیں اور 7 ا?زاد اور دیگر ہیں۔
ہوٹل کی سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ ہوٹل میں کسی کو داخلے کی اجازت نہیں ہے۔ ایم ایل اے کی سکیورٹی کے لیے تین سطحی حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں جس میں سی ا?ر پی ایف، ا?سام پولیس بٹالین اور ا?سام پولیس شامل ہیں۔
میڈیا کی بڑی تعداد صبح سے ہوٹل کے باہر جمع ہے۔ ہوٹل کے اندر کسی کو جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔ ایم ایل اے کو سورت سے گوہاٹی کیوں لایا گیا اس کو لیکر کئی طرح کی باتیں ہورہی ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ ممبئی سے سورت پہنچنا کافی ا?سان تھا۔ لیکن، گوہاٹی تک پہنچنا کافی مشکل ہے۔
ایسے میں یہ قیاس کیا جا رہا ہے کہ ا?سام حکومت کے دو وزیر ہوٹل ریڈیسن بلیو پہنچ گئے ہیں۔ تاہم کون سے وزیر ہوٹل پہنچے ہیں، یہ معلوم نہیں ہو سکا۔ یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ ا?سام پردیش بی جے پی شیوسینا کے تمام ایم ایل ایز کو ہر ممکن مدد فراہم کر رہی ہے۔ تاہم اس بارے میں کوئی باضابطہ بات سامنے نہیں ا?ئی ہے۔ مجموعی طور پر گوہاٹی اس وقت قومی سیاست کا مرکز بن چکا ہے۔