شیوسینا کے 34 باغی ممبرانِ اسمبلی نے لکھا گورنر کو لکھا ، شندے کو اپنا لیڈر بتایا

Taasir Urdu News Network – Mosherraf-22 June

ممبئی، 22جون: مہاراشٹر میں ادھو ٹھاکرے کی حکومت سیاسی سازشوں کی شکار ہے ، اسی درمیان ایک اور جھٹکا لگا ہے۔ شیوسینا کے 34 ایم ایل ایز نے پارٹی لیڈر ایکناتھ شندے کی حمایت میں گورنر کو خط لکھا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گورنر کو بھیجے گئے ایم ایل ایز کے دستخط والے خط میں انہوں نے ایکناتھ شندے کو اپنا لیڈر قرار دیا ہے۔دوسری جانب مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے پارٹی ایم ایل اے کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کیا ہے۔ تاہم ایکناتھ شندے نے اس ملاقات کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔ وہیں اپنے خطاب میں ادھو ٹھاکرے نے کہا ہے کہ شیوسینا اور ہندوتوا میں کوئی فرق نہیں ہے۔ ہم نے بالاصاحب کے اصولوں کو نہیں چھوڑا۔بتایا جا رہا ہے کہ شیوسینا کے باغی لیڈر ایکناتھ شندے نے ،جو گوہاٹی میں خیمہ زن ہیں ، مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری سے ورچوئل میٹنگ کے لیے وقت مانگا ہے۔اس دوران وہ گورنر کے سامنے اپنے ایم ایل اے کی تعداد دکھا کر اپنی طاقت کا مظاہرہ کریں گے۔ توقع ہے کہ ایکناتھ شندے اپنے ایم ایل اے کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے گورنر سے ملاقات کرنے کے لیے کرائیں گے۔ تاہم گورنر بھگت سنگھ کوشیاری کورونا سے متاثر ہو گئے ہیں اور ممبئی کے ایک ہسپتال میں داخل ہیں۔ مہاوکاس اگھاڑی رہنماؤں کے درمیان ملاقات کے بارے میں ذرائع نے بتایا ہے کہ ٹھاکرے کو اکثریت کے لیے نمبر گیم کا یقین ہے۔ انہیں یقین ہے کہ ان کے پاس کافی ایم ایل اے ہیںگ تاہم وزیر اعلیٰ جانتے ہیں کہ شندے کی وطن واپسی مشکل ہے۔ لیکن انہیں یقین ہے کہ بہت سے ایم ایل اے واپس آئیں گے۔