فارسٹ افسر کے گھر اور دفتر پر ایک ساتھ ای او یو کاچھاپہ

پٹنہ ، 28 جون۔نتیش حکومت نے بد عنوانی کو لیکر زیرو ٹالرینس کی پالیسی پر ا?گے بڑھتے ہوئے منگل کے روز ایک اور افسر پر شکنجہ کسا ہے۔ اکنامک ا?فنس ونگ نے محکمہ جنگلات کے ایک افسر کے کئی ٹھکانوں پر ایک ساتھ چھا پہ ماری کی۔ مظفر پور میں اسسٹنٹ ہارٹیکلچر ڈائرکٹر کے طور پر تعینات شمبھو پرساد کے پٹنہ اور مظفر پور کے الگ الگ ٹھکانوں پر صبح سے ہی اکنامک ا?فنس یونٹ کی چھاپہ ماری کی جارہی ہے۔
چھاپہ ماری کو لیکر اقتصادی جرائم یونٹ کی طرف سے جو سرکاری معلومات دی گئی ہے اس میں بتایا گیا ہے کہ شمبھو پرساد کے مظفر پور واقع اسسٹنٹ ہارٹیکلچر ڈائریکٹر کے دفتر کے ساتھ ہی ساتھ بی ایم پی -6 واقع مظفر پور کرائے کی رہائش گاہ واقع پٹہ کے پٹیل نگر واقع روڈ نمبر 8 کے مکان اور پٹنہ ضلع کے ہی بیلچھی واقع فتح پو ر گاو?ں میں ا?بائی رہائش گاہ پر بھی چھاپہ ماری کی جارہی ہے۔
مظفر پور میں اسسٹنٹ ہارٹیکلچر ڈائریکٹر کے عہدے پر تعینات شمبھو پرساد نے اپنے عہدے کا غلط استعمال کرتے ہوئے بھاری اثاثے جمع کر لیے ہیں۔ انہوں نے اپنے اور اپنے خاندان کے افراد کے نام پر بے پناہ جائیداد بنائی، اس معاملے میں ان کے خلاف ایف ا?ئی ا?ر درج کرکے کارروائی کی جارہی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق انہوں نے اپنی ا?مدنی سے تقریباً 101 فیصد زیادہ دولت کمائی ہے۔ جاری۔۔۔