مدھیہ پردیش کیخلاف سنچری بنانے پر سرفراز خان جذباتی ہوگئے، سدھو موسی والا کو یاد کیا

Taasir Urdu News Network – Mosherraf-23 June

ممبئی ،23 جون :مبئی کے نوجوان بلے باز سرفراز خان کی شاندار فارم رنجی ٹرافی کے فائنل میں بھی برقرار رہی۔ انہوں نے مدھیہ پردیش کے خلاف میچ کے دوسرے دن جمعرات (23 جون) کو بہترین سنچری بنائی۔ سرفراز پہلے دن 40 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ تھے۔ دوسرے دن، لنچ سے ٹھیک پہلے، انہوں نے کمار کارتکیہ کی گیند پر چوکا لگا کر اپنی سنچری مکمل کی۔ سرفراز سنچری لگانے کے بعد جذباتی ہو گئے۔ ان کی آنکھوں میں آنسو تھے۔سرفراز نے پنجاب کے مہلوک گلوکار سدھو موسی والا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ موسیٰ والا کو گزشتہ ماہ پنجاب کے مانسا میں بدمعاشوں نے تابڑ تور فائرنگ کے قتل کر دیا گیا تھا۔ انہوں نے اپنے گانوں کے ذریعے نوجوانوں میں ایک الگ پہچان بنائی تھی۔ سرفراز کو دیکھ کر ایسا لگا کہ وہ بھی موسیٰ والا کے مداح ہیں۔سرفراز کی سنچری کی بدولت ممبئی نے پہلی اننگز میں 374 رنز بنائے۔ سرفراز نے 243 گیندوں پر 134 رنز کی اننگز کھیلی۔ انہوں نے 13 چوکے اور دو چھکے لگائے۔ ان کے علاوہ یاشاسوی جیسوال نے 78 اور کپتان پرتھوی شا نے 47 رنز بنائے۔ مدھیہ پردیش کے لیے پہلی اننگز میں گورو یادو نے چار، انوبھو اگروال نے تین اور سرشن جین نے دو وکٹ لیے۔ سرفراز اس سیزن کی آٹھ اننگز میں 900 سے زائد رنز بنا چکے ہیں۔ انہوں نے چار سنچریاں اور دو نصف سنچریاں اسکور کیں۔ انہوں نے سوراشٹرا کیخلاف 401 گیندوں میں 275 رنز بنائے۔ سرفراز رواں سیزن میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز ہیں۔ ان کے نام 937 رنز ہیں۔ سرفراز کو 1000 رنز کا ہندسہ چھونے کے لیے دوسری اننگز میں 63 رنز بنانے ہوں گے۔سرفراز رنجی کی تاریخ کے تیسرے بلے باز ہیں جنہوں نے دو مختلف سیزن میں 900 سے زیادہ رنز بنائے۔ یہ ریکارڈ سب سے پہلے دہلی کے اجے شرما نے بنایا تھا۔ ان کے بعد وسیم جعفر کا نمبر آتا ہے۔ وسیم جعفر نے 2008-09 میں ممبئی کے لیے 1260 اور 2018-19 میں ودربھ کے لیے 1037 رنز بنائے۔ سرفراز نے ممبئی کے لیے 20-2019 میں 928 اور 2021-22 میں 937 رنز بنائے۔