ملک میں اب تک اینٹی کورونا وائرس ویکسین کی 196.62 کروڑ خوراکیں دی گئیں

نئی دہلی، 23 جون ۔ ملک گیر ویکسینیشن مہم کے تحت جمعرات کی صبح 8 بجے تک اینٹی کورونا ویکسین کی 196 کروڑ 62 لاکھ سے زائد خوراکیں دی جا چکی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 13 لاکھ سے زیادہ ویکسین لگائی گئیں۔
مرکزی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق، اب تک ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام صوبوں کو اینٹی کورونا ویکسین کی کل 193.53 کروڑ خوراکیں مفت فراہم کی گئی ہیں۔ ان میں سے 12.39 کروڑ ویکسین کی خوراکیں اب بھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام صوبوں کے پاس دستیاب ہیں۔