میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی تفتیش سے ڈرنے والا نہیں ہوں:راہل

Taasir Urdu News Network – Mosherraf-22 June

نئی دہلی،22جون:کانگریس رہنما راہل گاندھی نے کہا کہ نیشنل ہیرالڈ منی لانڈرنگ کیس میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے انہیں جو پانچ دن کے لئے تفتیش کی گئی انہیں کوئی اثر نہیں پڑا۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ یا دوسری حکومتی ایجنسیوںسے انہیں کوئی فرق نہیںپڑتا ہے۔ انہوں نے یہ بات کانگریس کارکنان سے کہی۔ پارٹی رہنمائوں اور ورکروں کو ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سے انہیں یہ لگا کہ جمہوریت کو بچانے کے لئے وہ اکیلے نہیں ہیںبلکہ لاکھوں لوگ اس کے حمایتی ہیں۔ اگنی پتھ اسکیم پر نکتہ چینی کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ وہ ہمارے دفاع کو مضبوط کرے لیکن اس اسکیم سے یہ کمزور ہوجائے گی اور اگر کہیں جنگ ہوگی تو نقصان اٹھاناپڑے گا۔ راہل گاندھی کو پانچ دن کے لئے ای ڈی نے تفتیش کی اس سے پہلے کانگریس رہنما سچن پائلٹ نے کہا کہ حکومت کانگریس لیڈر شپ کو اپنا نشانہ بنارہی ہے۔ مخالفین کو ہر طرف سے ستایا جارہا ہے۔ راہل گاندھی کو بلانا سیاسی انتقام ہے۔