ون ڈے کی نئی رینکنگ میں بابر اور امام سر فہرست

Taasir Urdu News Network – Mosherraf-22 June

لندن ، 22 جون: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آ ئی سی سی) نے ٹیسٹ اور ون ڈے پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ون ڈے رینکنگ میں پہلے جبکہ امام الحق دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔آسڑ یلیا کے ڈیوڈ وارنر ایک درجے ترقی کے بعد نویں نمبر پر آ گئے۔ون ڈے کی بولنگ رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ پہلے انگلینڈ کے کرس ووکس دوسرے اور نیوزی لینڈ کے میٹ ہنری تیسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا رینکنگ میں چوتھا نمبر ہے۔ٹیسٹ بیٹرز کی رینکنگ میں انگلینڈ کے جوروٹ پہلے، آسٹریلیا کے مارنس لبوشین دوسرے، اسٹیو اسمتھ تیسرے، بابر اعظم چوتھے اور نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز پہلے، ہندوستان کے روی چندرن ایشون دوسرے، جس پریت بمرا تیسرے اور پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی چوتھے نمبر پر ہیں۔رینکنگ میں ویسٹ انڈیز کے کیمار روچ 4 درجے بہتری کے ساتھ 8 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔