پورنیہ میں ہوئے حادثہ میں 9لوگوں کی موت پر وزیر اعلیٰ سوگوار ، متاثرہ کنبوں سے اظہار تعزیت کیا

Taasir Urdu News Network – Mosherraf-11 June

۔ تمام مہلوکین کے صدمہ میں ڈوبے اہل خانہ کو 04-04لاکھ روپے امدادی رقم مہیا کرانے کی ہدایت

پٹنہ، 11 جون، 2022،وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار نے پورنیہ ضلع کے کنجیا گائوں کے پاس ایک اسکارپیو کے تالاب میں گرنے سے ہوئے حادثہ میں 9لوگوں کی موت پر گہرے صدمہ کا اظہار کیا ہے ۔ وزیر ا علیٰ نے کہا کہ یہ حادثہ بہت افسوسناک ہے ۔
وزیر ا علیٰ نے تمام مہلوکین کے صدمہ میں ڈوبے اہل خانہ کو 4-4لاکھ روپے امداد کی رقم مہیا کرانے کی ہدایت آفات مینجمنٹ محکمہ کو دی ہے ۔
وزیر اعلیٰ نے غم میں ڈوبے کنبوں کو صدمہ کی اس گھڑی میں صبر کی قوت دینے کی خدا سے دعا کی ہے ۔