پولیس نے ایک شخص کو منشیات اور ہتھیار کے ساتھ گرفرار کیا۔پولیس پر حملہ کرنے کے جرم میں ملزم کی اہلیہ اور والدہ بھی گرفتار ,

جموں ,23 جون (ہ س),میران صاحب اور بارڈر پولیس پوسٹ (بی پی پی) کولیاں نے مشترکہ طور پر ایک بدنام زمانہ مجرم کو ہیروئن اور تیز دھار ہتھیار کے ساتھ گرفتار کیا۔ اور ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں پر حملہ کرنے کے الزام میں ملزم کی ماں اور بیوی کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق، مصدقہ اطلاع پر تھانہ میران صاحب کی ایک ٹیم نے ایس ایچ او انسپکٹر ظہیر مشتاق کی قیادت میں اور انچارج بی پی پی کولیاں اے ایس آئی رنجیت سنگھ کی مدد سے ایک ناکا لگایا اور بغیر رجسٹریشن نمبر والی موٹر سائیکل کو روکا۔دوران چیکنگ پولیس ٹیم نے موٹر سائیکل سوار کے قبضے سے 6 گرام ہیروئن اور تیز دھار ہتھیار برآمد کر کے اسے گرفتار کر لیا۔ گرفتار شخص کی شناخت تیجندر سنگھ عرف ہیپی ولد مہندر سنگھ ساکنہ وارڈ نمبر 4 سمبل کیمپ ضلع جموں کے طور پر ہوئی ہے۔ اسی دوران دو خواتین ملزم کی ماں، اور بیوی ، ناکہ پر پہنچیں اور ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں پر حملہ کردیا۔ قابل ذکر ہے کہ ملزم بدنام زمانہ مجرم ہے اور اس کے خلاف مختلف فوجداری مقدمات درج ہیں۔پولیس نے اس سلسلے میں ایک ایف آئی آر زیر نمبر 62/2022 کے تحت سیکشن 8/21/22 این ڈی پی ایس ایکٹ، 4/25 آرمس ایکٹ اور 353 اور 332 آئی پی سی کے تحت پولیس تھانہ میران صاحب میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔