پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم

نئی دہلی، 24 جون۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت گھٹ کر 110 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے۔ تاہم گھریلو بازار میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت مستحکم ہے۔ پبلک سیکٹر کی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے دونوں ایندھن کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ دارالحکومت دہلی میں جمعہ کو پیٹرول 96.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا۔
انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق ممبئی میں پیٹرول کی قیمت 109.27 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 95.84 روپے فی لیٹر ہے۔ وہیں، کولکاتہ میں پیٹرول کی قیمت 106.03 روپے فی لیٹر اورڈیزل 92.76 روپے فی لیٹر ہے۔ اسی طرح چنئی میں پیٹرول کی قیمت 102.63 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 94.24 روپے فی لیٹر ہے۔ملک کے دیگر بڑے شہروں نوئیڈا میں پیٹرول کی قیمت 96.79 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 89.96 روپے فی لیٹر ہے۔ وہیں لکھنو? میں پیٹرول کی قیمت 96.57 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.76 روپے فی لیٹر ہے۔ اسی طرح پٹنہ میں پیٹرول 107.24 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 94.04 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے، جب کہ پورٹ بلیئر میں پیٹرول 84.10 روپے اور ڈیزل 79.74 روپے فی لیٹر ہے۔
قابل ذکر ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا رجحان جاری ہے۔ ہفتے کے پانچویں کاروباری دن برینٹ کروڈ 109.47 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے جبکہ ڈبلیو ٹی ا?ئی کروڈ 103.97 ڈالر فی بیرل پر کاروبار کر رہا ہے۔