ہندوستان خاتون کر کٹر رومیلی دھر نے کاتمام فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

Taasir Urdu News Network – Mosherraf-22 June

ممبئی، 22 جون: ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان رومیلی دھر نے بدھ کو تمام فارمیٹ کے کھیل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ دائیں ہاتھ کے بلے باز اور فاسٹ بولر رومیلی نے اپنے فیصلے کا اعلان انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کیا۔رومیلی نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ میرا 23 سالہ کرکٹ کا سفر جو مغربی بنگال کے شیام نگر سے شروع ہوا تھا بالآخر اپنے اختتام کو پہنچ رہا ہے، میں تمام فارمیٹ کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتی ہوں۔رومیلی نے خواتین کے چار ٹیسٹ میں نصف سنچری کی مدد سے 236 رنز بنائے۔ 38 سالہ کرکٹر جنہوں نے 2005 میں نئی ہلی میں انگلینڈ کے خلاف اپنا ڈیبیو کیا تھا، نے آٹھ ٹیسٹ وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے اپنا آخری ٹیسٹ 2006 میں انگلینڈ کے خلاف کھیلاتھا۔رومیلی نے خواتین کے 78 ایک روزہ میچوں میں 961 رنز بنانے کے علاوہ 63 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ انہوں نے 2003 میں انگلینڈ کے خلاف لنکن میں ڈیبیو کرنے کے بعد چھ نصف سنچریاں بنائیں۔ انہوں نے اپنا آخری ون ڈے 2012 میں کھیلا تھا۔بنگال اور دیگر گھریلو ٹیم کے لیے کھیلنے والے رومیلی نے 18 ٹی ٹوئنٹی میچز بھی کھیلے جس میں انھوں نے 131 رنز بنائے اور 13 وکٹیں بھی لیں۔ انہوں نے اپنا ڈیبیو 2006 میں انگلینڈ کے خلاف کیا تھا۔رومیلی نے 2018 میں 34 سال کی عمر میں جنوبی افریقہ کیخلاف ہندوستان کے T20 اسکواڈ میں واپسی کی اور اسی سال بریبورن اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کی خواتین کی ٹیم کے خلاف اپنا آخری T20 کھیلاتھا۔رومیلی ہندوستانی ٹیم کی بھی رکن تھیں جو 2005 میں جنوبی افریقہ میں خواتین کے ون ڈے ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچی تھی۔رومیلی نے کہا کہ یہ سفر اتار چڑھاؤ کے ساتھ ایک لمبا رہا۔ اہم لمحہ ہندوستانی خواتین کی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی اور قیادت کرنا تھا جب ٹیم 2005 میں ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچی تھی۔ رومیلی کے مطابق ان کا کیریئر انجری سے متاثر ہوا لیکن وہ ہمیشہ مضبوطی سے واپس آئے۔آل راؤنڈر نے بھارتی کرکٹ بورڈ، اپنے خاندان، دوستوں اور ان تمام ٹیموں کا شکریہ ادا کیا تھا۔رومیلی نے بنگال کے علاوہ ریلوے، ایئر انڈیا، دہلی اور راجستھان کے لیے کھیلا ہے۔رومیلی نے وعدہ کیا کہ وہ اس کھیل سے منسلک رہیں گی اور ملک میں نوجوان ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے میں مدد کریں گی۔