ہنرمندی وقت کی اہم ضرورت:ڈاکٹر احمدعبدالحئی

Taasir Urdu News Network – Mosherraf- 27 June

پٹنہ:27جون(پریس ریلیز)مشہورومعروف سرجن ڈاکٹراحمدعبدالحئی نے رعنافائونڈیشن البا کالونی پھلواری شریف کے ماتحت چل رہے شمیمہ ووکیشنل ٹریننگ سینٹرمیں تشریف لائے اور سنٹرپرپڑھائی اورسلائی کررہی غریب یتیم بچیوں کی کارکردگی دیکھ کربے حدمتاثرہوئے اور خوشی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ رعنافائونڈیشن کے زیراہتمام یہ بہت ہی اہم کام انجام دیاجارہا ہے، بے روزگاری ہمارے ملک کابہت بڑامسئلہ ہے۔ہنرمندی کاراستہ ہی خوشحالی کی منزل تک پہنچائے گا۔ مزید ڈاکٹراحمدعبدالحئی  نے کہاکہ مجھے بہت ہی خوشی ہورہی ہے کہ رعنافائونڈیشن کے ذریعہ بچیوں کوتعلیم یافتہ اورہنرمندبنانے کیلئے بہت سنجیدگی اورمنظم طریقے سے کام کیا جارہا ہے۔لڑکیوں کا ہنر مند ہونا ہردور میں ضروری تھا،لیکن آج اس کی ضرورت مزید بڑھ گئی ہے۔خود کفیل سماج بنانے کے لیے لڑکیوں کو ہنر مند بنانا نہایت ضروری ہے۔لڑکیوں کے ہنر مند ہونے سے خوداعتمادکے ساتھ ساتھ گھرکے معاشی حالات بھی بہترہوںگے۔انہوں نے مزید کہاکہ رعنا فاؤنڈیشن لڑکیوںکیلئے نرسنگ کابھی کورس شروع کرے ،اس وقت اس کی شدید ضرورت محسوس کی جارہی ہے۔شمیمہ ووکیشنل ٹریننگ سینٹرکی سکریٹری شگفتہ نازنے کہاکہ آپ کی دعا رہی توانشاء اللہ بہت جلدنرسنگ کورس کی شروعات آپ کے دست مبارک سے کروںگی۔آپ کی آمدہی ہمارے لئے باعث مسرت ہے۔ہم تہہ دل سے آپ کے شکرگذار ہیں۔میںامید کرتی ہوںکہ آئندہ بھی آپ یہاںتشریف لاتے رہیںگے اورہم لوگوںکو آپ کی دعائیںملتی رہیںگی انشاء اللہ۔ آخر میںڈاکٹراحمدعبدالحئی صاحب نے کہاکہ سکریٹری وتمام معلمات وکارکن قابل مبارک باد ہیں کہ انہوں نے وقت کی ضرورت کی تکمیل کی۔ضرورت ہے کہ ہر محلے میں اس طرح کے مراکز قائم کئے جائیں۔اس موقع سے انٹرنیشنل اسکول کے ڈائریکٹر ارمان ملک صاحب اورسینٹر کے تمام کارکنان بھی موجود تھے۔