ملک بھر سے

امت شاہ پیر کو 100 ویں بین الاقوامی کوآپریٹو ڈے کی تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے

Written by Taasir Newspaper

نئی دہلی، 03 جولائی ۔ مرکزی وزیر داخلہ اور کوآپریٹیو امت شاہ 4 جولائی کو وگیان بھون میں وزارت تعاون اور نیشنل کوآپریٹو یونین آف انڈیا (این سی یو آئی) کی طرف سے مشترکہ طور پر منعقد ہونے والی 100ویں بین الاقوامی کوآپریٹو ڈے کی تقریبات میں مہمان خصوصی ہوں گے۔ این سی یو آئی ہندوستان میں کوآپریٹو تحریک کی ایک اعلیٰ تنظیم ہے جو کوآپریٹو تعلیم اور تربیت پر مرکوز ہے۔
کوآپریٹیو کے 100ویں بین الاقوامی دن کا تھیم “بہتر دنیا کی تعمیر کے لیے کوآپریٹیو” ہے۔ ایک بہتر دنیا کی تشکیل میں خود انحصار ہندوستان کی اہمیت کو ذہن میں رکھتے ہوئے، کوآپریٹیو کی وزارت اوراین سی یو آئی اس پروگرام کا انعقاد کر رہے ہیں جس کا موضوع ہے “کوآپریٹیو کے ذریعے خود انحصار ہندوستان اور ایک بہتر دنیا کی تعمیر”۔ خود انحصار ہندوستان کا بنیادی تصور اور وزن ہندوستانی معیشت کی خود انحصاری کی ترقی پر مبنی ہے اور ہندوستان کا کوآپریٹو ماڈل خود انحصار ہندوستان پر حکومت ہند کے زور کے مطابق ہے۔
ڈیری اور ماہی پروری کے مرکزی وزیر پرشوتم روپالا، کو آپریٹیوکے وزیر مملکت بی ایل۔ ورما اور آئی سی اے -اے پی کے صدر ڈاکٹر چندر پال سنگھ بھی تقریب میں شریک ہوں گے۔ اجلاس کی صدارت این سی یو آئی کے صدر دلیپ سنگھانی کریں گے۔

About the author

Taasir Newspaper