بہار

دیدار گنج پٹنہ میں ہلتھ کیئر اسپتال کے کھول جانے سے مقامی لوگوں کو کافی راحت ملے گی :پنکو یادو

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Mosherraf- 1st July

پٹنہ سیٹی 1جولائی: دیدار گنج پٹنہ سیٹی میں واقع وشوناتھ مارکیٹ کے پہلی منزل پر ہلتھ کیئر ہوسپیٹل کا افتتاح شہر کے مشہور و معروف سماجی کارکن پینکو یادو سنیل نشاد دیپو یادو کے ہاتھوں فیتہ کاٹ کر کیا گیا اس موقع پر افتتاح کے بعد پینکو یادو نے کہا کہ دیدار گنج میں ایک بہتر اسپتال کی سخت ضرورت تھی جہاں ایک ہی چھت کے نیچے مریضوں کا بہتر علاج ہو سکے آج اس کمی کو ہلتھ کیئر اسپتال نے پوری کر دی ہے اس موقع پر پنکو یادو نے اسپتال میں موجود تمام ڈاکٹروں کو اور نرسوں کو عالمی یوم ڈاکٹرس کی مبارک باد بھی دی اس موقع پر اسپتال کے ڈاریکٹر سنیل نشاد نے بتایا کہ اس اسپتال میں مریضوں کو ایمرجنسی کی سہولت نیورو لوجی ہڈی امراض ہارٹ امراض اطفال امراض سرجری برن آنکھوں سمیت مختلف امراض کے ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم ہمہ وقت24گھنٹہ خدمات دینے کے لئے تیار ہے اس پروگرام میں خصوصی طور پر دھرم ویر سنگھ دیپو یادو پرمود کمار یادو چیتن جھا راجو سہنی لچھمن نشاد ٹینکو سہنی للن یادو سمیت اسپتال کے کے تمام لوگ موجود تھے

About the author

Taasir Newspaper