کھیل

سری لنکا بنام آسٹریلیاٹیسٹ میچ : ہیڈ اور لیون نے آسٹریلیا کو 10 وکٹوں سے دلائی جیت

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Mosherraf- 1st July

گالے، یکم جولائی : اسپنرز ٹریوس ہیڈ اور ناتھن لیون نے چار وکٹیں حاصل کی، جس کی بدولت آسٹریلیا نے پہلے کرکٹ ٹیسٹ کے تیسرے دن جمعہ کو ابتدائی سیشن میں سری لنکا کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرنے والی سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں 212 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔آسٹریلیا نے تیسرے دن کی صبح پہلی اننگز میں آٹھ وکٹوں پر 313 رنز سے کھیلنا شروع کیا۔تیز گیند باز اسیتھا فرنینڈو نے پیٹ کمنز (26) کو اپنے یارکر کا شکار بنایا۔ اس کے بعد انہوں نے مچل سویپسن (01) کو ان سوئنگر سے آؤٹ کر کے آسٹریلیا کی اننگز 321 پر سمیٹ دی۔ اس طرح آسٹریلیا پہلی اننگز کی بنیاد پر 109 رنز سے آگے تھا۔ سری لنکا کی ٹیم دوسری اننگز میں صرف 113 رنز ہی بنا سکی اور آسٹریلیا کو جیت کے لیے پانچ رنز کا ہدف دیا اور ڈیوڈ وارنر نے چار گیندکھیل کر یہ میچ ختم کر دیا۔ آف اسپنر ہیڈ نے 17 گیندوں میں 10 رنز کے عوض چار وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے آخری 26 ٹیسٹ میچوں میں صرف ایک وکٹ حاصل کی تھی۔لیون نے اپنی اچھی فارم کو جاری رکھتے ہوئے پہلی اننگز میں 90 رن پر پانچ وکٹ اور دوسری اننگز میں 31 رن پر چار وکٹیں حاصل کیں۔سری لنکا نے اسپنروں کے موافق پچ پر دوسری اننگز میں تیز شروعات کی، جس کا مقصد آسٹریلیا کی پہلی اننگز کی برتری کو تیزی سے ختم کرنا تھا۔سری لنکا کے کرونارتنے اوپنر نے پہلے ہی اوور میں مچل اسٹارک کی گیند پر 17 رنز جوڑدیئے، جس میں چار چوکے شامل تھے۔لیکن لیون نے کرونارتنے (23) کو وکٹ کیپر ایلکس کیری کے ہاتھوں کیچ کروا کر 37 رنز کی شراکت توڑ دی۔ دو رنز بعد لیگ اسپنر مچل سویپسن نے نسانکا (14) کو آؤٹ کر دیا۔کوسل مینڈس اور اوشادا فرنینڈو نے تیسری وکٹ کے لیے 20 رنز جوڑے، لیکن مینڈس لیون کی گیند پر اسکوائر لیگ پر کیچ ہو گئے۔آسٹریلیا کی پہلی اننگز میں کیمرون گرین (77) اور عثمان خواجہ (71) نے نصف سنچریاں اسکور کی۔آف اسپنر رمیش مینڈس نے 107 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں۔سری لنکا کی پہلی اننگز میں نیروشن ڈکویلا نے 58 رنز بنائے۔

About the author

Taasir Newspaper