ریاست

سیوان میں نو سال کے بچے کا گلا ریت کر قتل

Written by Taasir Newspaper

سیوان،03 جولائی ۔ ضلع کے گوتم بدھ نگر (جی بی نگر) کے ترواڑہ تھانہ علاقہ کے تحت کالا ڈمرا چاور میں اتوار کی دوپہر ایک بچے کی لاش برا?مد ہونے سے موقع پرافراتفری کا ماحول ہے۔ متوفی کی شناخت تھانہ علاقے کہ پچپکڑیا گاو? ں رہائشی بابو جان میاں کا 09 سالہ بیٹا ریاض الدین عرف بٹن کے نام سے ہوئی ہے۔

واقعہ کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ بٹن ہفتہ کی دوپہر سے اپنے گھر سے لاپتہ تھا۔ بچے کے لاپتہ ہونے کے اگلے دن گھر سے تقریباً 600 میٹر دور چاور سے لاش برا?مد ہوئی۔ جس سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بچے کو قتل کرنے کے بعد لاش پھینکی گئی ہے۔ لاپتہ بچے کی لاش یہاں سے ملتے ہی اہل خانہ میں کہرام مچ گیا۔
متوفی کے لواحقین نے بتایا کہ معصوم بٹن ہفتہ کی دوپہر گھر کے باہر سے اچانک غائب ہو گیا۔ جس کے بعد اہل خانہ نے کافی تلاش کی لیکن رات تک کچھ پتہ نہیں چلا۔ اتوار کی دوپہر گاو?ں والوں نے چاور میں لاش دیکھی۔ یہ اطلاع گھر والوں کو دی گئی۔
بچے کی گردن پر تیز دھار اسلحہ سے کاٹنے کے نشانات تھے۔ جس کی وجہ سے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بچے کا گلا دبا کر قتل کر کے لاش پھینک دی گئی ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی جی بی نگر تھانہ کی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے لاش کو اپنے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے سیوان صدر اسپتال بھیج دیا ہے۔ فی الحال پولیس ہر زاویے سے واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper