فن فنکار

لندن فلم فیسٹیول کے بعد،فینٹاسیا فلم فیسٹیول میں دکھائی جائے گی انوراگ کشیپ کی فلم ’دوبارہ‘

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Mosherraf- 1st July

ممبئی،یکم جولائی:انوراگ کشیپ اور تاپسی پنو کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’دوبارہ ‘ ہر طرف دھوم مچا رہی ہے۔ یہ فلم جلد ہی فینٹاسیا فلم فیسٹیول میں بھی نمائش کے لیے پیش کی جائے گی اور اس کی وجہ سے بھی ‘دبارا’ سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کر رہی ہے۔ یہ نیو ایج تھرلر ڈرامہ واحد ہندوستانی فلم ہے جسے دنیا کے سب سے بڑے جنر فلم فیسٹیول میں دکھایا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اس فلم فیسٹیول میں کچھ اور فلمیں بھی دکھائی جائیں گی جو کورین، ہسپانوی اور جاپانی فلمیں ہیں۔فینٹاسیا انٹرنیشنل فلم فیسٹیول اس موسم گرما میں مونٹریال میں اپنی 26 ویں سالگرہ منائے گا، جو 14 جولائی سے 3 اگست تک ہوگا، اس کی فرنٹیئر انٹرنیشنل کو پروڈکشن مارکیٹ 21 سے 24 جولائی کو منعقد ہوگی۔اس سے قبل، دوبارہ کو پہلی بار لندن فلم فیسٹیول 2022 میں دکھایا گیا تھا اور جہاں فلم اور اس کے تصور دونوں کو عالمی ناظرین کی جانب سے پذیرائی ملی تھی۔ اس موقع پر فلم کی اسٹار ٹیم بھی موجود تھی، جس میں انوراگ کشیپ کے ساتھ تاپسی پنو اور پاویل گلاٹی اور چند دیگر شامل تھے۔آپ کو بتا دیں، فلم ‘دوبارہ’ 19 اگست 2022 کو دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی۔ ایوارڈ یافتہ اداکارہ تاپسی پنو اسٹارر اس فلم کی ہدایت کاری معروف ہدایت کار انوراگ کشیپ نے کی ہے اور اسے سنیر کھیترپال اور گورو بوس (ایتھینا) نے شوبھا کپور اور ایکتا آر کپور (بالاجی ٹیلی فلمز، کلٹ موویز کے تحت ایک نیا ونگ) کے ساتھ پروڈیوس کیا ہے۔

About the author

Taasir Newspaper