ریاست

لکھیم پور کھیری:سڑک حادثہ میں چار افراد ہلاک

Written by Taasir Newspaper

لکھیم پور کھیری، 03 جولائی۔ اتر پردیش ، لکھیم پور کھیری ضلع کے کوتوالی علاقے میں اتوار کی صبح ایک پرائیویٹ بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار ایک ہی خاندان کے چار افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ اطلاع پولیس نے دی۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق ضلع کے دھورہارا گاؤں کا رہائشی 23 سالہ سرون اپنی ماں، بہنوئی اور بیٹی کو موٹر سائیکل پر لے کر اپنی بہن کی بیمار ساس کو دیکھنے کے لیے قریبی پکریا گاؤں گیا تھا۔ وہاں سے وہ لوگ اتوار کی صبح اپنے گاؤں لوٹ رہے تھے۔ جب یہ لوگ اندرا پارک کے قریب پہنچے تو ایک تیز رفتار بس نے ان کی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ اس حادثے میں تین افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جب کہ لڑکی شدید زخمی ہو گئی۔ اسے فوری طور پر قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔سی او سندیپ سنگھ نے بتایا کہ شہر کوتوالی علاقے کے نگہاسن روڈ پر کھمباکھیڑا شوگر مل کے قریب ایک نجی بس نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ انہوں نے بتایا کہ مرنے والوں میں 23 سالہ سرون، اس کی 7 سالہ بیٹی لکی، 30 سالہ بھابھی پرگیہ اور 52 سالہ ماں شامل ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper