دنیا بھر سے

میانمار میں زلزلے کے جھٹکے، چین میں بھی زلزلے کے جھٹکے

Written by Taasir Newspaper

ینگون، 03 جولائی۔ میانمار میں اتوار کی صبح زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 5.0 تھی۔ یہ اطلاع نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی نے دی ہے۔ ینگون کے جنوب مغرب میں 260 کلومیٹر دور علاقوں میں صبح 7 بج کر 56 منٹ پر زلزلہ آیا۔ چین کے صوبے سنکیانگ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ اس سے قبل جمعہ کو ایران اور شام میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔چین کے سنکیانگ ایغور خود مختار علاقے میں بھی 5.2 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔ چین کے زلزلہ نیٹ ورک سینٹر کے مطابق، زلزلے نے شمال مغربی چین کی اکی کاؤنٹی کو صبح 6:02 بجے (بیجنگ وقت کے مطابق) ہلایا۔ زلزلے کا مرکز 40.88 ڈگری شمالی عرض البلد اور 78.14 ڈگری مشرقی طول البلد پر تھا۔ زلزلے کا مرکز 10 کلومیٹر کی گہرائی میں بتایا جارہا ہے۔نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق سنیچر کی صبح 3 بج کر 29 منٹ پر سنکیانگ کے علاقے میں زلزلہ آیا۔ ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 4.3 تھی۔ جمعہ کو ایران میں 6.0 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ جس کی وجہ سے تین افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ ایران میں 7 دنوں میں یہ دوسرا زلزلہ تھا۔ ایران میں 1990 میں آنے والے طاقتور زلزلے میں 40,000 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 7.4 ریکارڈ کی گئی تھی۔

About the author

Taasir Newspaper