کھیل

پانڈیا اور دھون کی ون ڈے ٹیم میں واپسی

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Mosherraf- 1st July

ممبئی، یکم جولائی :سرکردہ بلے باز شیکھر دھون اور آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا نے ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کے لیے ٹیم میں واپسی کی ہے۔ بی سی سی آئی نے جمعرات کو یہ جانکاری دی۔
کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں ہندوستان کے لیے کلیدی کردار ادا کرنے والے دھون آخری بار فروری 2022 میں ہندوستان کے لیے کھیلے تھے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں انہیں صرف ایک میچ میں موقع دیا گیا۔ دھون نے اس میچ میں 10 (26) رن بنائے۔ ہاردک نے اپنا آخری ون ڈے جولائی 2021 میں کھیلا، حالانکہ وہ گزشتہ ماہ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی۔ 20 سیریز میں ٹیم کا حصہ تھے۔ انہوں نے دورہ آئرلینڈ کے دوٹی۔ 20 میچوں میں ہندوستان کی کپتانی بھی کی تھی۔کے ایل راہل جو جرمنی میں اپنی چوٹ کا علاج کر رہے ہیں، کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔ نوجوان تیز گیند باز ارش دیپ سنگھ نے اس سیریز کے ساتھ اپنا پہلا ون ڈے کال اپ حاصل کرلیا ہے۔بی سی سی آئی نے بتایا کہ انگلینڈ کے خلاف تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے دو ٹیموں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ سنجو سیمسن اور راہل ترپاٹھی کو پہلے ٹی ٹوئنٹی کے لیے ٹیم میں رکھا گیا ہے جب کہ دونوں کو دوسرے اور تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے آرام دیا گیا ہے۔ وراٹ کوہلی، شریئس ایر، رشبھ پنت اور جسپریت بمراہ دوسرے میچ سے ٹیم کو جوائن کریں گے۔ ہندوستان کے ٹاپ بالر محمد سمیع کو ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے آرام دیا گیا ہے جبکہ محمد سراج کو دوسرے اور تیسرے ٹی ٹوئنٹی کے لیے ٹیم سے باہر رکھا گیا ہے۔پہلے ٹی ٹوئنٹی کے لیے ہندوستانی ٹیم : روہت شرما (کپتان)، ایشان کشن، رتوراج گائیکواڑ، سنجو سیمسن، سوریہ کمار یادو، دیپک ہڈا، راہل ترپاٹھی، دنیش کارتک (وکٹ)، ہاردک پانڈیا، وینکٹیش ایر، یجویندر چہل، اکشر پٹیل، روی بشنوئی ، بھونیشور کمار، ہرشل پٹیل، اویس خان، ارش دیپ سنگھ، عمران ملک۔دوسرے اور تیسرے ٹی ٹوئنٹی کے لیے ہندوستانی ٹیم: روہت شرما (کپتان)، ایشان کشن، وراٹ کوہلی، سوریہ کمار یادو، دیپک ہڈا، شریئس ایر، دنیش کارتک (وکٹ)، رشبھ پنت (وکٹ)، ہاردک پانڈیا، رویندرا جدیجہ، یجویندرا چہل اکشر پٹیل، روی بشنوئی، جسپریت بمراہ، بھونیشور کمار، اویس خان، ہرشل پٹیل، عمران ملک۔
تین ون ڈے میچوں کے لیے ہندوستانی ٹیم : روہت شرما (کپتان)، شیکھر دھون، ایشان کشن، وراٹ کوہلی، سوریہ کمار یادو، شریئس ایر، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، ہاردک پانڈیا، رویندرا جدیجہ، شاردل ٹھاکر، یجویندرا پٹیل، جسپریت بمراہ ، پرسدھ کرشنا، محمد سمیع، محمد سراج، ارشدیپ سنگھ۔

About the author

Taasir Newspaper