کھیل

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Mosherraf- 1st July

اسلام آ باد ، یکم جولائی:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ویمن سلیکشن کمیٹی کی چیئرپرسن اسماویہ اقبال نے سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنے والی 20 ویمنز پلیئرز کے ناموں کا اعلان کردیا۔انہوں نے بتایا کہ طوبیٰ حسن، گل فیروزہ اور صدف شمس پہلی مرتبہ پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل ہوئی ہیں۔اعلامیے کے مطابق 8 کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ میں ترقی ملی ہے، ’اے‘ کیٹیگری میں بسمہ معروف، ندا ڈار اورعالیہ ریاض شامل ہیں۔پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹ کی ’بی‘ کیٹیگری میں انعم امین، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثنا، نشرہ سندھو اورعمیمہ سہیل شامل ہیں۔عائشہ نسیم، منیبہ علی، جویریہ خان، سدرہ امین اور سدرہ نواز کو’سی‘ کیٹیگری جبکہ غلام فاطمہ، گل فیروزہ، ارم جاوید، کائنات امتیاز، سعدیہ اقبال، صدف شمس اور طوبیٰ حسن کو ’ڈی‘کیٹیگری میں شامل کرلیا گیا ہے۔ویمن سلیکشن کمیٹی کی چیئرپرسن اسماویہ اقبال کا جویریہ خان کے حوالے سے کہنا تھا کہ وہ اچھی کھلاڑی ہیں، اس لیے انہیں کنٹریکٹ سے باہر نہیں کیا گیا ہے، ’سی‘ کیٹیگری دی گئی ہے حالانکہ ان کی پرفارمنس اچھی نہیں رہی تھی اور وہ انجریز کا شکار بھی رہیں تاہم وہ مستقبل کا حصہ ہیں۔ان کا مزید کہا کہ اگست ستمبر کے ڈومیسٹک ٹورنامنٹس کی بہترین پرفارمرز میں سے 5 کھلاڑیوں کو مزید کنٹریکٹ دیے جائیں گے۔

About the author

Taasir Newspaper