بہار

ڈاکٹر کو دنیا میں ایک سچا ہمدرد مسیحا کے روپ میں جانا جاتا ہے۔ شاہد اطہر

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Mosherraf- 1st July

 دربھنگہ: یکم جولائی:- ڈاکٹر کتنا اہم، قیمتی اور ضروری ہے، جب تک کہ آپ بیمار یا زخمی نہ ہوں یہ ہمیں سمجھ میں نہیں آتا ہے – یہ باتیں ادارے کے ڈائریکٹر شاہد اطہر ایڈووکیٹ نے ڈاکٹرز ڈے کے موقع پر متھلا انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ میڈیکل سائنس کے سیمینار ہال میں منعقدہ پروگرام میں متھلا کے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ شاہد اطہر نے کہا کہ ڈاکٹرز کو زمین پر سچا ہمدرد مسیحا جانا جاتا ہے۔ شاہد نے کہا کہ ہم اس دن ڈاکٹر بدھان چندر رائے کے خدمات کو احترام کے طور پر یاد کر کے خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ڈاکٹر بدھان چندر رائے کو 1961 میں بھارت رتن سے نوازا گیا۔ آج کل مختلف عوامل کی وجہ سے ڈاکٹر اور مریضوں کے درمیان تعلقات حالیہ دنوں میں بگڑتے دکھائی دے رہے ہیں کیونکہ مختلف ذرائع سے طبی معلومات کو غلط طریقے سے پھیلایا جا رہا ہے۔ ڈاکٹر کی کامیابی کی شرح کو دیکھنے کے بجائے ایک ناکامی اسے تنقید کا نشانہ بنا رہی ہے۔ جہاں ان کی محنت کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر متھلا انسٹیٹیوٹ میں مضمون نویسی کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں شعبہ ریڈیالوجی کی طالبہ صادیہ صبا کو پہلی، شعبہ پیتھالوجی کا طالبِ علم محمد عبداللہ رحمانی اور تیسری پوزیشن کے لیے دو طالبات رافعہ ذاکر و تحسین فاطمہ اور طالب علم محمد اعظم علی کو منتخب کیا گیا۔ پہلی پوزیشن پر سونے کا تمغہ، دوسرے کو چاندی کا تمغہ اور تیسرے کو کانسے کے تمغے کے ساتھ سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔

About the author

Taasir Newspaper